?️
سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس ہفتے کے آخر میں ماسکو کے دورے کو روسی ہتھیاروں کے استعمال سے شام پر صیہونی حکومت کے حالیہ میزائل حملوں کو ناکام بنانے سے جوڑ ا ہے۔
عرب میڈیا نے منگل کو اپنی رپورٹوں میں کہا ہےکہ حالیہ مہینوں میں روس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ کہ یائر لاپڈ اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ماسکو کا سفر کریں گے،صیہونی وزیر خارجہ یائر لاپڈ کے دفتر نے اتوار کو اعلان کیا کہ لاپڈ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے لیے روش ہشانہ (یہودی عید) کے اختتام کے بعد بدھ کو ماسکو کا دورہ کریں گے۔عہدہ سنبھالنے کے بعد روسی وزیر خارجہ کے ساتھ لاپڈ کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
اس سلسلے میں شرق الاوسط اخبار نے لکھا کہ شام کا معاملہ ماسکو اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی کے سب سے اہم مسائل میں سے ایک ہے اور یہ کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کی اپنے روسی ہم منصب سے بدھ کو ملاقات متوقع ہے کیونکہ لاپڈ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کو تل ابیب واپس آئیں گے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات روسی ماہرین کے تبصروں کے ساتھ ہوگی جنہوں نے تل ابیب کے ساتھ کشیدگی اور شام پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سرد مہری کی نوعیت کے بارے میں بات کی ہے،شرق الاوسط کے مطابق اسرائیلی حکومت پریشان ہے کہ روس نے شام کے مختلف علاقوں میں اس کے فضائی حملوں کو ناکام بنانے کے لیے شام کو موثر ہتھیار فراہم کیے ہیں۔
اخبار کے مطابق سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے قریبی ذرائع نے پہلے کہا تھا کہ روس نےان کی حکومت سے وعدہ کیا تھا کہ شام کو فوجی امداد محدود کی جائے گی ، لیکن اس وقت دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتوں کے اس کے باجود روس نے S-300 میزائل شام کو فراہم کیے جنہیں شام نے اسرائیل کے حملے روکنے میں استعمال کیا۔


مشہور خبریں۔
وزیر منصوبہ بندی نے اپوزیشن کو دیا جواب
?️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
فروری
پاکستان کا اسرائیلی متنازع قانون پر رد عمل، عالمی برادری اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے
?️ 24 اکتوبر 2025پاکستان کا اسرائیلی متنازع قانون پر رد عمل، عالمی برادری اسرائیل کو
اکتوبر
اردن میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی ریلی
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اردن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ شب
مئی
گیس کی قیمتوں میں 54 فیصد تک اضافے کا خدشہ
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی
اکتوبر
امریکہ کی ایران اور انصار اللہ کے خلاف تازہ ترین ہرزہ سرائی
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران اور یمن کی
مارچ
امریکہ ترکی میں بغاوت کی تلاش میں ہے:ترک وزیر داخلہ
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے ایک تقریر میں امریکہ پر ترکی
مئی
دہشتگردی پر ہمارا مؤقف واضح، سب کو متحد ہونا ہوگا۔ رانا ثناءاللہ
?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء
فروری
لاہور نے آلودگی میں دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 2 نومبر 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دنیا کا سب
نومبر