شام کی عرب لیگ میں واپسی کے لیے عراق کی مکمل حمایت

شام

🗓️

سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے لیے اس ملک کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے بارے میں اپنے ملک کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ عراق شام کی عرب لیگ میں واپسی کی حمایت کرتا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید تاکید کی کہ بغداد شام کی عرب لیگ میں نشست حاصل کرنے کی حمایت کرتا ہے اس لیے کہ اس سے عرب ہم آہنگی اور اتحاد پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی سفارتکار کا بیان ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جبکہ ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ارکان بشمول سعودی عرب، مصر، اردن اور عراق، سعودی عرب کے شہر جدہ میں وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک اجلاس منعقد کرنے جا رہے ہیں جس میں شام کی اس یونین میں واپسی کےمسئلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری نے انہیں شام کی عرب لیگ میں واپسی کے امکان پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مشہور خبریں۔

الحشدالشعبی عراق اور خطے کی سلامتی کی ضامن ہے: وینزویلا

🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:وینزویلا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ الحشد الشعبی

ایران کے مصر اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سے صیہونی پریشان

🗓️ 25 مئی 2023سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ نے ہرتزلیا سکیورٹی کانفرنس میں ایران اور

استکبار کے خلاف نعرے لگانے والے مارچ میں یمنی عوام کی بھرپور شرکت

🗓️ 25 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے بیشتر شہروں بالخصوص اس ملک کے دارالحکومت صنعاء میں

صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے بے بسی کا اظہار

🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:والہ نیوز بیس کے رپورٹر امیر بوخبوط نے اس حوالے سے

داعشی خاندانوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟

🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراق کے النصر اتحاد کے ترجمان نے داعش کے خاندانوں کو

حکومتی ترجمان حکومتی کارکردگی کو اجاگر کریں: وزیر اعظم

🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب

🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:واللا نیوز نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان

سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

🗓️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے