سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک الفتح کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری جبریل الرجوب نے کہا کہ شام کا عرب لیگ سے باہر ہوناا عرب ممالک کے لیے باعث ذلت ہے، خاص طور پر چونکہ شام عرب لیگ کے بانی اراکین میں سے ایک ہے۔
سانا خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک الفتح کی مرکزی کمیٹی کے سکرٹری جبریل الرجوب نے کہا کہ شام کا عرب لیگ میں موجود نہ ہونا عرب ممالک کے لیے ذلت کا باعث ہےاس لیے کہ شام عرب لیگ کے بانی اراکین میں شامل ہے، الرجوب نے الشام ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ ان کا اور ان کے ہمراہ وفد کا دورہ دمشق مسئلہ فلسطین کے خاتمے کے لیے اسرائیلی قبضے میں غیر معمولی اضافے کی روشنی میں فلسطین کی صورت حال کو حل کرنے کا ایک حقیقی نقطہ آغاز ہے۔
الفتح کے رکن نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے عنقریب شام کے دورے پر آنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام تر مشکلات کے باوجود فلسطینی کاز کی حمایت میں مضبوط موقف پر شامی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور پناہ گزینوں کی واپسی نیز قابض کے خلاف ہر طرح سے مزاحمت پر فلسطینی اتھارٹی کے موقف پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن کی سرزمین فلسطین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
اپنے بیٹے سے مار کھانے والے وزیر اعظم
فروری
صیہونی وزیر جنگ کا صیہونی طلباء کے لیے مطالبہ
مارچ
فلسطین کے سلسلہ میں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا:سعودی عرب
جولائی
جینن کیمپ کا جامع محاصرہ اور شدید لڑائی
جنوری
مغربی افریقی ممالک نے مالی سے تعلقات منقطع کئے
جنوری
مقبوضہ بیت المقدس میں 9000 صہیونی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر ملتوی
دسمبر
شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام کے ہاتھوں صہیونی جارحیت ناکام
اکتوبر
امریکہ کی 2024 ماراتھن دوڑ : فاتح کون ہوگا، بائیڈن یا ٹرمپ؟
مئی