سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذررائع نے بتایا ہے کہ درعا کے مضافات میں اس ملک کی سکیورٹی فورسز کی خصوصی کارروائیوں میں داعش دہشت گرد گروہ کا ایک سرکردہ رہنما مارا گیا ہے۔
شام کے درعا صوبے میں ایک سکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش کا ایک سرکردہ رہنما محمد ایاد عبد الرزاق عرف ابو قاسم العقرباوی درعا کے مضافات میں اس ملک کی سکیورٹی فورسز کے ایک خصوصی آپریشن میں مارا گیا ہے۔
اس ذریعے نے مزید کہا کہ العقرباوی ایک دہشت گرد تھا جو گذشتہ مہینوں میں شامی فوج کی بسوں کو نشانہ بنانے سمیت کئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھا،یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 15 تاریخ کو شامی سکیورٹی فورسز نے درعا کے مغربی مضافات میں واقع عدوان قصبے میں داعش کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔
واضح رہے کہ شام کے شہروں کی آزادی اور داعش دہشت گرد گروہ کی مبینہ خلافت کے خاتمے کے باوجود اس گروہ کے ارکان کئی افراد پر مشتمل چھوٹے چھوٹے گروہوں کی شکل میں وقتاً فوقتاً اس ملک کی فوج اور عام شہریوں پر حملے کرتے ہیں اور جانی و مالی نقصانات پہنچاتےہیں، تاہم شامی اور اور اس کی اتحادی افواج ان دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں جس کی وجہ سے یہ زیادہ سر نہیں اٹھا سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پی اے سی نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی۔
جولائی
شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا
دسمبر
کیا متحدہ عرب امارات یمن کی جنگ سے دستبردار ہو گیا ہے؟ سعودی عرب کا ردعمل کیا ہو گا؟:عطوان
جنوری
پاکستان کی ازبکستان کو اہم پیش کش
مارچ
مالدیپ میں بم دھماکا، موجودہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سابق صدر زخمی ہوگئے
مئی
حماس نے معمر قیدیوں کی رہائی پر رضامندی ظاہر کی
دسمبر
پیوٹن اور بن سلمان نے اڑایا امریکہ کا مذاق
اکتوبر
تحریک انصاف کے اعلی حکام کا اجلاس گورنرہائوس کراچی میں منعقد ہو
دسمبر