?️
سچ خبریں:شمال مشرقی شام میں واقع امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے میں متعدد دھماکے ہوئے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سرحد کے قریب واقع العمر آئل فیلڈ اسکوائر میں واقع امریکی فوج کے دہشتگردی کے اڈے پر یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے، رپورٹ کے مطابق اس اڈے پر 12 میزائل فائر ہوئے، تام اس میں ہونے والے نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ عراق و شام کی سرحد پر واقع ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے امریکہ کے باوردی دہشتگرد شام کے قومی سرمائے کو لوٹنے کی غرض سے اس علاقے پر قابض ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں امریکی آلۂ کار دہشتگرد ٹولے داعش کی شکست کے بعد اب خود امریکی میدان میں آگئے ہیں اور شامی عوام اور خطے کے استقامتی محاذ کے خلاف برسر پیکار ہیں جبکہ شام کے مختلف علاقوں میں امریکی موجودگی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ آئے دن دہشتگردی سے جنگ کے بہانے شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔
ادھر شام کی حکومت نے بھی بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی سرکردگی میں اپنے ملک میں موجود غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو غیرقانونی اور جارحیت قرار دیتے ہوئے اُس پر سخت اعتراض درج کرایا ہے نیز ان سے فوری طور پر ملک سے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی شہری ہوائی اڈوں اور فوجی ٹھکانوں سے دور رہیں؛یمنی فوج کا انتباہ
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ
فروری
ضاحیہ پر اسرائیل کے حملے کے حقائق کیا تھے ؟
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: چار ماہ سے زائد عرصے کی جنگ بندی کے بعد
مارچ
پیوٹن کے ترکی کے دورے کے چیلنجز کیا ہیں؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:روسی صدر کے دورہ ترکی کے بارے میں اقوام متحدہ اور
فروری
صادق خان کا لندن کی مساجد میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: لندن کے میئر نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر
اگست
آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا۔ وزیر دفاع
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
جون
سویڈن اور ڈنمارک میں نہ رکنے والی قرآن پاک کی بے حرمتی
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک دونوں ممالک میں انتہا پسند پولیس کے
اگست
اب سام سنگ کے فون پاکستان میں تیار کئے جائیں گے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سام سنگ کے فون اب پاکستان میں بنائے جائیں
اکتوبر
25 سال سے بغیر کسی جرم کے سعودی جیل میں موجود نوجوان کی کہانی
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک نوجوان مصطفی معلم پراس وقت ایک جرم
دسمبر