سچ خبریں:امریکی فوج اور انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کے ایک "ٹاپ سیکرٹ یونٹ” نے داعش کے خلاف اپنی کارروائی کے دوران شام میں دسیوں ہزار راکٹ اور بم داغنے کا منصوبہ بنایا جس میں متعدد شہری مارے گئے ۔
نیویارک ٹائمز نے اتوار کے روز سابق اور موجودہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ "ٹیلون اینول” نامی خصوصی خفیہ یونٹ نے داعش دہشت گرد گروہ کو نشانہ بناتے ہوئے شام میں دسیوں ہزار راکٹ اور بم برسا کر آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری بھی مارے گئے۔
اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا 2014 سے 2019 تک اس یونٹ نے 24 گھنٹے کام کیا اور امریکی فضائیہ کے لیے اہداف مقرر کیے، جن میں دشمن جنگجوؤں گروپ کے قافلوں پر حملے ، کار بم دھماکے کرنا اور ان کے مراکز پر حملے کرنا تھا، میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے بعض اعلیٰ عہدیداروں نےاس گروپ کی سرگرمیوں کے بارے میں شکایت کی ہے۔
کہا گیا ہے کہ ٹیلون اینول ساتھ کام کرنے والے چار لوگوں نے بھی صورتحال کی اطلاع ایئر آپریشنز کمانڈ کو دی،تاہم کمانڈ نے اس معلومات کو نظر انداز کر دیا۔