?️
سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نےاپنے ملک میں امریکی اور ترک فوجیوں کی موجودگی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نےاس ملک وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات کی،رپورٹ کے مطابق دونوں فریقوں نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس میں استحکام کو مضبوط بنانے اور قومی مفاہمت نیز تصفیہ کے عمل کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کے سیاسی عمل میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شام کے کچھ حصوں میں امریکی اور ترک قابضین کی مسلسل موجودگی اس کی خودمختاری کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، کہا کہ شام کے خلاف لازمی اور یکطرفہ اقدامات اس ملک کے عوام کےمصائب کی بنیادی وجہ ہیں۔
پیڈرسن نے کئی ممالک کے اپنے حالیہ دوروں کے نتائج اور شام کی آئینی کمیٹی کے کام کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی بیان کیا، انہوں نے ملاقات کے بعد کہا کہ شامی حکومت کے ساتھ ہماری بات چیت جاری رہے گی اور میں شام کی آئینی کمیٹی کے ساتویں دور کے اجلاس کے بارے میں زیادہ پر امید ہوں۔
مشہور خبریں۔
ہماری فوج کو روس کو شکست دینا ہوگی: برطانوی کمانڈر
?️ 19 جون 2022برطانوی فوج کے نئے کمانڈر نے اتوار کو کہا کہ برطانیہ کے
جون
ایپل دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی
?️ 4 جنوری 2022نیویارک(سچ خبریں)امریکی کمپنی ایپل دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ، ایپل
جنوری
چینی میزائل میں مریکی پاور سسٹم کو غیر فعال کر نے کی صلاحیت
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایک تجزیاتی ویب سائٹ نے حال ہی میں ایک چینی
اکتوبر
پاکستان میں پارلیمانی اور ریاستی انتخابات/سیل فون انٹرنیٹ بند
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پاکستان کے عوام آج جمعرات کو قومی اور ریاستی پارلیمنٹ کے
فروری
جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم: توہین عدالت کیس کل سماعت کیلئے مقرر
?️ 2 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کے
جون
لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا ہمیں فیلڈ ہی نہیں دی گئی، بلا چھین لیا گیا، بیرسٹر گوہر
?️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے
جنوری
صیہونیوں کی مشرقی یروشلم میں ایک مسجد کو شہید کرنے کی کوشش
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ کاکہنا ہے کہ صیہونیوں کی جانب
جنوری
پاکستان کی بھارت کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر ہوئی تھی خفیہ بات چیت
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت سے اعلیٰ
اپریل