شام عراق سرحد پر دہشت گردی کی امریکی سازش

شام

🗓️

سچ خبریں:ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے کہا کہ شام عراق سرحد کے قریب امریکی فوجیوں کی موجودگی کا مطلب دونوں ممالک میں دہشت گردی کی سازش ہے۔
المعلومہ چینل کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سکیورٹی کے ماہر کاظم الموسوی نے کہا کہ عراق شام کی سرحد کے قریب التنف اور الحسکہ اڈوں پر ایک ہی وقت میں امریکی فوجیوں کی موجودگی عراق اور شام کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ منصوبے کی نشاندہی کرتی ہے۔

الموسوی نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ عراق کی نئی حکومت کے قیام سے قبل امریکی فوج کی جانب سے اس ملک میں داعش کے تکفیریوں کو دوبارہ منظم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلا منظرنامہ مستقبل کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق ہے جبکہ دہشت گرد اب اپنی کمزور ترین حالت میں نئے عناصر کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں امریکہ اور خلیجی ریاستوں کی حمایت سے عراق سے باہر بھرتی کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ سازش عراق میں افراتفری پھیلانے کے لیے رچی جارہی ہے،الموسوی نے مزید کہا کہ عراق میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کو اعلیٰ سطحی انٹیلی جنس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عراق کے اندر بعض ممالک کے ایجنٹوں کی طرف سے کسی بھی دہشت گردانہ نقل و حرکت یا سازشوں پر نظر رکھی جا سکے۔

مشہور خبریں۔

کورونا کے بعد ڈینگو نے مچائی تباہی

🗓️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر کشمیر کے شہریوں کا ردعمل

🗓️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر

صیہونی ریاست کا حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ  

🗓️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان میں صیہونی فضائی حملے کی

صہیونی پولیس کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ سلوک

🗓️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے نیتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر

صیہونیوں کو ایک دن میں تین بڑے ضربیں لگیں

🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: رأی الیوم اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کو لگاتار تین ضربیں

امریکہ اور یورپ یوکرین کی جڑیں کیے کاٹ رہے ہیں؟

🗓️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ

فلسطینی عوام اپنی مزاحمتی روش کو کبھی نہیں چھوڑیں گے: جہاد اسلامی

🗓️ 26 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے زور دیا کہ فلسطینی

دیالہ میں داعش کے جرائم کی نئی تفصیلات اور عراقی حکام کا ردعمل

🗓️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: عراقی سیکورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ داعش کے حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے