سوڈان میں جنگ فوری طور پر ختم کی جائے:مصر کا مطالبہ

سوڈان

?️

 سوڈان میں جنگ فوری طور پر ختم کی جائے:مصر کا مطالبہ
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے زور دیا ہے کہ سوڈان میں جاری جنگ فوری طور پر ختم کی جائے کیونکہ یہ ملک کے تمام نظام اور عوام کے حالات کو تباہ کر رہی ہے۔
روسیا الیوم کے مطابق، عبدالعاطی نے مالدیو کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مصر سوڈان میں انسانی جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے تاکہ فوری لڑائی رک جائے اور پھر ایک جامع سیاسی عمل شروع ہو جو تمام فریقین کو شامل کرے اور مکمل طور پر سوڈانی قیادت میں ہو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے سوڈان کی حکومتی کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرھان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے جنگ کے خاتمے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
بدر عبدالعاطی نے کہا کہ مصر سوڈان کی حکومت اور تمام حکومتی اداروں، خاص طور پر فوجی اداروں کے مکمل تعاون پر قائم ہے اور جنگ کو ختم کرنے کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد انسانی جنگ بندی پر اتفاق ہو جائے گا۔
وزیر خارجہ نے الفاشر شہر کے ایک سال و نصف سے زائد عرصے تک محاصرہ کو ظالمانہ قرار دیا اور محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے انسانی امداد کی فوری رسائی اور بیرونی ہتھیاروں کی آمد روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
صدر عبدالفتاح السیسی نے البرھان کی مصر آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ تعلقات مختلف شعبوں میں نمایاں پیشرفت کے گواہ ہیں۔
مصر کی صدراتی ترجمان کے مطابق ملاقات میں سوڈان میں تازہ ترین حالات اور بین الاقوامی و علاقائی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا تاکہ جنگ رک کر ملک میں استحکام قائم ہو۔ السیسی نے سوڈان کی یکجہتی، خودمختاری اور سالمیت کے مکمل تحفظ پر زور دیا اور کسی بھی غیر قانونی یا متوازی اداروں کی تشکیل کو مسترد کیا۔

مشہور خبریں۔

ہمیں کہا گیا عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکتی جب تک عاصم مُنیر کا نوٹیفکیشن نہیں آتا، علیمہ خان

?️ 19 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے

بیروت میں اسرائیلی قتل عام میں امریکہ کا کردار

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی

نبی کریمﷺ کی سیرت اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے: وزیراعظم

?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے

جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے

?️ 21 جولائی 2025جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ

پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی

?️ 20 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ اس

روپیہ مستحکم،ڈالر کی قیمت کمی

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر

نیتن یاہو نہیں تو دوسرے صیہونی انتہاپسند؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

?️ 3 جون 2021سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز نے 12 سال بعد نیتن یاہو کو سیاست

طوفان الاقصی کے بارے میں صیہونی فوج کا اعتراف

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتزی ہالوی نے 7 اکتوبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے