?️
سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی علماء کی یونین کے سربراہ نے بیروت میں ہونے والےحالیہ فسادات میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سمیر جعجع دونوں فریقوں کے منصوبے کے مطابق لبنان میں کام کر رہے ہیں۔
لبنانی مزاحمتی علماء کی یونین کے سربراہ ماہر حمود نے المیادین کوانٹرویو دیتے ہوئے بیروت میں حالیہ واقعات اور بعض فریقوں کی طرف سے بغاوت پر اکسانے کا ذکرکرتے ہوئےبتایا کہ ان مسلسل فتنوں کے خلاف حزب اللہ کا پرسکون موقف ان منصوبوں کو دفن کرنے کے لیے کافی اور مناسب ہتھیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام فتنے اور امریکہ اور عرب ممالک کی جانب سے لبنان کو نشانہ بنانے کے مقصد سے کیے جارہے ہیں کیونکہ کہ لبنان نے اسرائیل پر فتح حاصل کی ہے،ماہر حمود نے مزید کہا کہ لبنانی فورسز پارٹی کے رہنما سمیر جعجع اسرائیلی امریکہ ایجنڈے کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ لبنان میں کچھ جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنا مشکل ہے کیونکہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر چلتے ہیں،یادرہے کہ جمعرات کو ، لبنان کی عدالت کے سامنے امل اور حزب اللہ تحریک کے حامیوں کے پرامن مظاہرے کے بعد ، کچھ دہشتگرد جو پہلے ہی قریبی عمارتوں پر تعینات تھے ،نے فائرنگ کی اور کچھ لوگوں کے سر اور سینے گولی ماری جس میں 7 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔
یادرہے کہ اس واقعے کے فورا بعد حزب اللہ اور امل تحریک نے اعلان کیا کہ لبنانی فورسز پارٹی اس حملے کی ذمہ دار ہے اور اس واقعہ کو بھڑکانے والوں اور مجرموں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں سزا دی جائے۔
لبنانی حزب اللہ تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہاشم صفی الدین نے جمعہ کے روز شہداء کے جنازے میں کہا کہ عدلیہ کی سیاست اور ناانصافی کے خلاف ہمارا مظاہرہ پرامن تھا جو ہمارا فطری حق ہے،ان مظاہروں میں وکلاء اور اشرافیہ نے حصہ لیا جو مظاہرے کی حالت کو ظاہر کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ تصادم، اسرائیل کے لیے سنگین نتائج کا باعث ہوگا
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی "اسٹینڈرڈ اینڈ پورز” نے اپنی ایک رپورٹ
مئی
متحدہ عرب امارات پر انصار اللہ کے حملے کے بارے میں صہیونی میڈیا کا تجزیہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی مظلوم قوم کے خلاف جارحانہ اور مجرمانہ اتحاد میں
جنوری
یمنی فوج کا امریکہ کو انتباہ
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ
جنوری
حزب اللہ کا مزاحمتی ہتھیاروں کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کا جواب
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: بعض مغرب نواز لبنانی جماعتوں کے اشتعال انگیز بیانات اور
اپریل
غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا جائے: چیک صحافیوں کا کھلا خط
?️ 24 اگست 2025غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا
اگست
اسلام آباد میں طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی
نومبر
گرین لائن کراچی کی سڑکوں پر آگئی
?️ 25 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) شہر قائد کے رہائشیوں کا طویل انتظار ختم ہوا، شہر
دسمبر
چین کا امریکہ کے تجارتی جنگ کے خلاف ایشیائی اتحاد بنانے کا چیلنج
?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: صدر شی جن پنگ نے امریکہ کے بھاری تجارتی تعرفوں کے
اپریل