سمیر جعجع امریکہ اور اسرائیلی منصوبوں کے مطابق کام کررہے ہیں: لبنانی عہدیدار

امریکہ

🗓️

سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی علماء کی یونین کے سربراہ نے بیروت میں ہونے والےحالیہ فسادات میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سمیر جعجع دونوں فریقوں کے منصوبے کے مطابق لبنان میں کام کر رہے ہیں۔
لبنانی مزاحمتی علماء کی یونین کے سربراہ ماہر حمود نے المیادین کوانٹرویو دیتے ہوئے بیروت میں حالیہ واقعات اور بعض فریقوں کی طرف سے بغاوت پر اکسانے کا ذکرکرتے ہوئےبتایا کہ ان مسلسل فتنوں کے خلاف حزب اللہ کا پرسکون موقف ان منصوبوں کو دفن کرنے کے لیے کافی اور مناسب ہتھیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام فتنے اور امریکہ اور عرب ممالک کی جانب سے لبنان کو نشانہ بنانے کے مقصد سے کیے جارہے ہیں کیونکہ کہ لبنان نے اسرائیل پر فتح حاصل کی ہے،ماہر حمود نے مزید کہا کہ لبنانی فورسز پارٹی کے رہنما سمیر جعجع اسرائیلی امریکہ ایجنڈے کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ لبنان میں کچھ جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنا مشکل ہے کیونکہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر چلتے ہیں،یادرہے کہ جمعرات کو ، لبنان کی عدالت کے سامنے امل اور حزب اللہ تحریک کے حامیوں کے پرامن مظاہرے کے بعد ، کچھ دہشتگرد جو پہلے ہی قریبی عمارتوں پر تعینات تھے ،نے فائرنگ کی اور کچھ لوگوں کے سر اور سینے گولی ماری جس میں 7 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

یادرہے کہ اس واقعے کے فورا بعد حزب اللہ اور امل تحریک نے اعلان کیا کہ لبنانی فورسز پارٹی اس حملے کی ذمہ دار ہے اور اس واقعہ کو بھڑکانے والوں اور مجرموں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں سزا دی جائے۔

لبنانی حزب اللہ تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہاشم صفی الدین نے جمعہ کے روز شہداء کے جنازے میں کہا کہ عدلیہ کی سیاست اور ناانصافی کے خلاف ہمارا مظاہرہ پرامن تھا جو ہمارا فطری حق ہے،ان مظاہروں میں وکلاء اور اشرافیہ نے حصہ لیا جو مظاہرے کی حالت کو ظاہر کرتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں: شفقت محمود

🗓️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے

سابق صیہونی وزیر جنگ کی عوام سے نیتن یاہو کابینہ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی اپیل  

🗓️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سابق وزیر جنگ موشے یعلون نے نیتن

یوکرین اوڈیسا میں اشتعال انگیز کارروائی کی تیاری میں

🗓️ 12 اپریل 2022یسچ خبریں: وکرین کی جانب سے ماریوپول شہر میں کیمیائی حملے پر بلیک

کیا بائیڈن کی صدارتی امیدواری سے دستبرداری ہوں گے؟

🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات سے امریکہ کے صدر جو بائیڈن

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج بعد دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا:فواد چوہدری

🗓️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ

امریکہ میںAPEC سربراہی اجلاس کے سامنے مظاہرین کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: امریکہ میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم کے ارکان کے

بن سلمان کو امریکی استثناء حاصل

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وکلاء کا کہنا ہے

غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا، علی امین گنڈا پور

🗓️ 30 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے