?️
سچ خبریں:امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چودھراہٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم فرانس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے سلسلہ میں پیش کی جانے والی قرارداد کو ویٹو کر دیں گے۔
امریکی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے فرانس کی مجوزہ قرارداد کو ویٹو کردے گا ،مذکورہ امریکی سفارتکار کا دعوی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے فرانس کی قرارداد ، مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو کمزور کردے گی ۔
یادرہے کہ فرانس کے صدر امانوئل میکرون ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے ایک آنلائن کانفرنس میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے فرانس کی مجوزہ قرارداد پر اتفاق کرلیا ہے،یادرہے کہ امریکہ کی رخنہ اندازیوں کے باعث فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کی تمام کوششیں ناکام ہو رہی ہیں ۔
اقوام متحدہ میں فرانس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اراکین کو فرانس کی مجوزہ قرارداد کی کاپیاں تقسیم کردی ہیں ،واضح رہے کہ اس سے پہلے چین ، ناروے اور تیونس نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے تشدد کو روکنے کے لئے ایک قرارداد پیش کی تھی جسے امریکہ نے ویٹو کردیا تھا ۔
مشہور خبریں۔
ایران اور سعودی عرب مشترکہ تعاون کے خواہاں
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے
فروری
حیدر العبادی عراقی وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی فہرست سے باہر
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی الصدر تحریک کے ایک دفتری ذریعے نے بتایا کہ عراقی
جنوری
نیب کا اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا حکم
?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو بڑا ریلیف دیتے
دسمبر
نائیجر کی عوام کیا چاہتی ہے؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کے خلاف Equas کے
اگست
سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیراعلی گنڈاپور کو معطل کیا جائے۔ عطا تارڑ
?️ 28 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ
جون
کیا صیہونی تیسرے انتفاضہ کے منتظرہیں؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:جنین کے فلسطینی کیمپ میں حالیہ کارروائی مغربی کنارے میں ہونے
اگست
شہزاد رائے وزیر اعظم کے شکرگزار کیوں؟
?️ 22 جون 2021کراچی (سچ خبریں) گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے لکھا کہ
جون
شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان نہیں
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی
اپریل