سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی ایک تکنیکی ٹیم دمشق میں ریاض کے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کے لیے شام پہنچ گئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اس ملک کی ایک تکنیکی ٹیم شام میں داخل ہوئی ہے۔
نیوز ایجنسی نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس ٹیم کا مشن دمشق میں ریاض کے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کرنا ہے، ریاض نے یہ بھی کہا کہ اس ٹیم کی آمد شام میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ہے۔
شام کے اخبار الوطن نے گزشتہ ماہ خبر دی تھی کہ شام کی وزارت خارجہ کے ایک تکنیکی وفد نے ریاض میں دمشق کے سفارت خانے کی عمارت کا جائزہ لیے کے لیے سعودی عرب کا سفر کیا،الوطن کے مطابق یہ دورہ دمشق میں شام کے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کی بنیاد ڈالنے کے لیے کیا گیا تھا، لیکن اس دورے کے بعد گروپ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دس سال بند رہنے کے بعد سفارتخانہ کی عمارت کی حالت اچھی نہیں ہے ،اسے تعمیر نو کی ضرورت ہے، جس میں کئی ماہ لگیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، تشخیص کے بعد، شام کے تکنیکی بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سفارت خانے کو دوبارہ کھولنا فی الحال ممکن نہیں ہے، لیکن اس معاملے کی عجلت کی وجہ سے، شام کو سفارت خانے کی کی عمارت خانے کی تعمیرنو کیے جانے تک عمارت کرائے پر لینی پڑے گی۔