🗓️
سچ خبریں:امریکی نیوز ایجنسی سے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے والد اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان فون پر بات ہونے کے وقت وہاں موجود رہنے کی وجہ سے چین کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی فون کال کے باعث چین کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے،چینی وزارت خارجہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فروری میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے لیے طے شدہ بیجنگ کا دورہ ٹائم ٹیبل کچھ وجوہات کی بناء پر منسوخ کر دیا ہے۔
دو باخبر ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ بن سلمان کے دورہ چین کی منسوخی کی اصل وجہ امریکی صدر کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون کال تھی، رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے اپنا دورہ بیجنگ منسوخ کر دیا ہے تاکہ فون کال کے دوران موجود رہیں اور بائیڈن کے ساتھ اپنے والد کی گفتگو سنیں، سی این این نے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد اپنے والد کے ساتھ بائیڈن کی ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران موجود تھے۔
سی این این نے اپنی رپورٹ کی تصدیق کے لیے واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے سے رابطہ کیالیکن ریاض کے سفارتی مشن نے ابھی تک اس درخواست کا جواب نہیں دیا،ایک امریکی اہلکار کے مطابق امریکی صدر اور سعودی عرب کے بادشاہ نے 9 فروری کو ٹیلی فون کال میں تیل کی منڈی میں استحکام کی ضمانت پر تبادلہ خیال کیا جس سے دو اعلیٰ امریکی حکام کے سعودی عرب کے دورے کی راہ ہموار ہوئی۔
سی این این نے مزید کہا کہ فون کال کے تین دن بعد، قومی سلامتی اور توانائی کے لیے دو سینئر امریکی ایلچی بریٹ میک گرک اور اموس ہاوسٹین نے سعودی دارالحکومت کا سفر کیا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور متعدد اعلیٰ سعودی حکام سے آمنے سامنے ملاقات کی، جہاں انھوں نے سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان سمیت کئی گھنٹے تک بات چیت کی۔
بائیڈن کے ایک سینئر حکومتی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ سفر بائیڈن اور سعودی بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون کال کے دوران کیا گیا ۔
مشہور خبریں۔
امریکہ یمنی گیس لوٹنے کے درپے
🗓️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی مستعفی حکومت کے عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ امریکی
مارچ
امریکی فوجی اڈے یا جنسی زیادتی کیمپ
🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:تقریباً ایک سال قبل پینٹاگون نے امریکی فوج میں جنسی حملوں
جولائی
غزہ کے بچوں کے بارے میں یونیسیف کا عالمی برادری سے مطالبہ
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: یونیسیف نے اعلان کیا کہ غزہ کے بچوں کو صیہونی
جنوری
تعداد بڑھانے سے سلامتی نہیں بڑھے گی؛روس کا نیٹو سے خطاب
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:روس نے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت اختیار
اپریل
گیس اور بجلی کی قیمتیں غریب کے لیے کم اور امیر کے لیے زیادہ ہوں گی، وزیر مملکت
🗓️ 19 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے
فروری
حکومت نے بجلی پر ٹیکس عائد کر دیا
🗓️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کی
اگست
یہودیوں کے مذہبی رہنما نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان دیتے ہوئے اس کی نابودی کی امید ظاہر کردی
🗓️ 28 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) یہودیوں کے مذہبی رہنما یسرول ڈیوڈ ویس نے
مئی
صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا
🗓️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو
جولائی