سعودی وزیر خارجہ کی اپنے صہیونی ہم منصب سے ملاقات کا انکشاف

سعودی

🗓️

سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے حال ہی میں اپنے صہیونی ہم منصب سے امریکہ کی میزبانی میں ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران ملاقات کی۔
سی این این عربی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے حال ہی میں اپنے صہیونی ہم منصب یائر لاپڈ سے ملاقات کی، یہ ملاقات امریکہ کی میزبانی میں ہونے والی ورچوئل میٹنگ کے دوران ہوئی۔

سی این این عربی نے لکھا کہ سعودی اور صیہونی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات گزشتہ ہفتے ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران ہوئی جس میں کورونا وائرس کی نئی قسم پر توجہ مرکوز کی گئی، سینئر سعودی اور صیہونی حکام کے درمیان ملاقات کا انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب ریاض اس سے قبل تل ابیب کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات سے انکار کر چکا ہے۔

نیز اس حقیقت کے باوجود کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کا جائزہ لینے کے لیے ورچوئل میٹنگ کی میزبانی امریکی محکمہ خارجہ نے کی تھی، واشنگٹن نے سعودی اور صیہونی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی سعودی ذرائع ابلاغ نے اس سلسلہ کوئی خبر شائع کی جبکہ پوری دنیا جانتی ہے سعودی عرب نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو عام نہیں کیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

شامی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ

🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ سیز فائر کیلئے کردار ادا کرے، دفتر خارجہ

🗓️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

چین چاند کی ملکیت کا ارادہ رکھتا ہے: ناسا کا دعویٰ

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے دعویٰ کیا کہ چین چاند

امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں پر یمنی فوج کے پیغامات

🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت نے ملک کی حکومت کے خاتمے کے بعد

افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں ہے: شیخ رشید

🗓️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

نیتن یاہو اور حماس کے ساتھ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے درمیان اختلافات میں شدت

🗓️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر

صیہونی آبادکاروں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار

🗓️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے آج اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج

ایران نے اپنے آزادانہ فیصلوں سے عرب دنیا میں ایک خاص مقام پایا

🗓️ 17 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد اٹھائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے