?️
سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے امریکیوں اور اسرائیلیوں کو مسلمانوں کے حقیقی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امت مسلمہ کے اندر موجود مسائل سے فائدہ اٹھا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کل الجوف اور مأرب قبائل کے دو وفود سے ملاقات کے دوران یمن کے الجوف صوبے کے باشندوں کے درمیان سلامتی کو بہتر بنانے اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ الجوف میں مسائل کے حل کے لیے مقامی حکام اور قبائلی رہنماؤں کے درمیان استحکام اور تعاون کی فضا قائم ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق سید عبدالملک الحوثی نے تاکید کی کہ یمنی قوم کے دشمن مختلف عنوانات کے تحت عوام کے درمیان تفرقہ اور اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے حامی یمنی عوام کو اپنا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی مسلمانوں کے اصل دشمن ہیں اور وہ ہماری قوم کے اندر موجود مسائل سے اپنے مفاد اور اپنے مقاصد کے لیے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، انصار اللہ رہنما نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے تین روز قبل متحدہ عرب امارات کے دورے اور سعودی عرب کی فضائی حدود سے ان کے طیارے کی پرواز کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہرزوگ پر اپنا آسمان کھول دیا جبکہ یمنی عوام کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہمیں بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے: پینٹاگون
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک جِل نے منگل کو کہا
مئی
جنوری تا ستمبر بینکوں کی سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری 58 کھرب روپے سے متجاوز
?️ 29 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) شیڈول بینکوں کی سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری
اکتوبر
فرانس میں اسلاموفوبیا کا بڑھتا رجحان، آزادیِ عقیدہ کے دعوے دار خود کٹہرے میں
?️ 14 دسمبر 2025 فرانس میں اسلاموفوبیا کا بڑھتا رجحان، آزادیِ عقیدہ کے دعوے دار
دسمبر
ٹرمپ: میں کم جونگ ان سے ملنا چاہتا ہوں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جنوبی کوریا کے ہم
اگست
صیہونیوں کا اصلی چہرہ؛ ترک ماہر کی زبانی
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ایک ترک ماہر نے شہریوں کے ساتھ ایران اور صیہونی
اپریل
ایم کیو ایم کا حکومت کے لیے پیغام
?️ 18 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں فوری انتخابات کا
مئی
شام میں داعشی سرغنہ ہلاک
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام کے صوبے درعا میں اس ملک کی فوج کے ساتھ
اگست
بلوچستان میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری، کراچی میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش
?️ 2 مئی 2023بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ ہفتے سے جاری موسلا
مئی