?️
سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق العال صہیونی کمپنی کو سعودی فضائی حدود میں پرواز کرنے کی ریاض حکام کی منظوری مل گئی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صیہونی میڈیا نے اس حکومت کی ایک فضائی کمپنی کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کے کھولے جانے کا اعلان کیا تھا، رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ "العال” ایئرلائن کمپنی سعودی فضائی حدود سے اپنی پروازیں چلانے کے لیے سعودیوں کی رضامندی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
ان ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق مذکورہ معاہدے پر بدھ سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک سعودی حکام نے اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ، یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے خطے کے حالیہ دورے کے ساتھ ہی سعودی عرب نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس نے اپنی فضائی حدود صہیونی طیاروں کے لیے کھول دی ہیں، چنانچہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپد نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کا یہ اقدام ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا پہلا قدم ہے۔
اسی دوران صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب کے اس اقدام کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ریاض کے اگلے اقدامات کی بنیاد قرار دیا، واضح رہے کہ ایسا اس وقت ہو رہا ہے جبکہ باخبر ذرائع نے حال ہی میں سعودی عرب اور اسرائیلی کمپنیوں کے درمیان کئی دیگر خفیہ معاہدوں کا انکشاف کیا ہے جس کا مقصد ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو بتدریج معمول پر لانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
ابو شباب گروپ کو اسرائیلی فوجی ریڈیو کا انتباہ
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں شاباک
اکتوبر
صیہونی سپریم کورٹ بھی نیتن یاہو کے خلاف میدان میں
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی سپریم کورٹ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے منظور شدہ
اگست
اوپن اے آئی نے آسٹریلیا میں 4.6 ارب ڈالر مالیت کے اے آئی سینٹر کے قیام کا معاہدہ کرلیا
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی
دسمبر
کینالز کی تعمیر کا معاملہ، حکومت کا پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کینالز کی تعمیر معاملہ پرحکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی
اپریل
سعودی اتحاد کے انسانیت سوز جرائم نے 50 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:آٹھ سال قبل غریب عرب ملک یمن پر سعودی اتحاد کے
نومبر
صیہونی کابینہ میں اختلاف کی اہم وجوہات
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے آپریشن میں تل ابیب کی ناکامی کے
جنوری
امریکہ ترکی کا دوست ہے یا دشمن؟
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:ایسے حالات میں جب ترکی ایک انتہائی اہم اور حساس انتخابات
دسمبر
غزہ کی صورتحال کے بارے میں UNRWA کی رپورٹ
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: UNRWA ایجنسی کے ایک ڈائریکٹر نے غزہ کی صورتحال کو
دسمبر