?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ریاض کےOPEC+ کے وعدوں کی پاسداری کا اعلان کرتے ہوئے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں ثالثی کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔
العربی الجدید ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کا دورہ کرنے والے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ملک روس اور یوکرین کے درمیان بحران میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔
رپورٹ کے مطابق انھوں نے اس پریس کانفرنس کے ایک اور حصے میں کہا کہ سعودی عرب کا روس کے ساتھ توانائی کی منڈیوں کے حوالے سے قریبی رابطہ ہے اور ہم OPEC+معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں ہے۔
دوسری طرفOPEC+ کے وعدوں عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک نے یوکرین کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کی۔
یاد رہے کہ بن فرحان کا ماسکو کا یہ دورہ کیف کے ان کے سفر اور صدر ولادیمیر زیلینسکی اور یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولبا سے ملاقات کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے،یوکرین کے دورے کے دوران انہوں نے کیف ماسکو بحران کے سیاسی حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر اپنے ملک کے زور کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ جنگ کے انسانی نتائج کو کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی عرب کے علاوہ ترکی نے بھی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا ہے جس کے سلسلہ میں روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک نے انقرہ میں ایک سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی نے روس اور یوکرین کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے لیے ثالثی کی تجویز پیش کی ہے، تاہم اس ملاقات کے وقت اور جگہ پر ابھی بات نہیں کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
سیلاب متاثرین کو فوری امدادی رقم ادا کی جائے۔ علی امین گنڈاپور
?️ 19 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کو
اگست
یمن کے بارے میں امریکہ دنیا کو کیسے دھوکہ دے رہا ہے؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن میں حملے ضروری، متناسب اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق
جنوری
شہید نصراللہ جیسے لوگ کبھی نہیں مرتے؛ نلسن منڈیلا کے نواسے کا بیان
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نلسن منڈیلا کے نواسے مانڈیلا
مارچ
بیشتر لبنانی حزب اللہ کے خلع سلاح کے مخالف
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار "الاخبار” نے انٹرنیشنل ڈیٹا سینٹر کے زیر اہتمام
ستمبر
لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں: وزیر داخلہ
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جنوری
محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی کو مذاکرات ختم کرنے، نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ
?️ 19 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان
جنوری
آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام حج
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:پورے اسلامی خطے نے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں
جولائی
پاکستان اور چین کے درمیان 32 معاہدوں پر دستخط
?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ان دنوں چین کے پانچ روزہ دورے
جون