سچ خبریں:سعودی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کا فضائی دفاعی نظام اتوار کی رات یمنی فورسز کے ذریعہ فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے اور تباہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
سعودی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کے فضائی دفاع نے اتوار کی شام یمنی انصاراللہ فورسز کے ذریعہ فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے اور تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے،سعودی اخبار گازتا نے اطلاع دی ہے کہ یہ میزائل خمیس مشیط کے جنوب میں فائر کیے گئے تھے ، جسے سعودی میزائل دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کا دعوی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ یمن کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ انھوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی سعودی عرب میں متعدد ٹھکانوں کے خلاف انصاراللہ کی فورسز نے ڈرونز اور میزائلوں کا کامیاب حملہ کیاہے،المیادین چینل کے مطابق ، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہاکہ یمنی مجاہدین کی ایک نئی کاروائی میں نجران کے علاقے میں سعودی نیشنل گارڈ کی بیرکوں ابہا ائرپورٹ اور کنگ خالد اڈے پر فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے یہ عمل گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر پانچ بیلسٹک میزائلوں اور پانچ یو اے وی کے ذریعے انجام دیا،واضح رہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں اس سے پہلے بھی سعودی عرب میں میزائل اور ڈرونز کے کامیاب آپریشن کر چکی ہیں جبکہ ان کے پاس پیٹریاٹ نامی امریکی فضائی دفاعی نظام موجود تھا تاہم یہ سسٹم یمنیوں کے حملوں کو روک نہیں سکا اسی لیے سعودی اس جگہ کوئی اور سسٹم لگانے کی کوششوں میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے غزہ میں امداد کو داخل ہونے سے روکا
دسمبر
جنگ کے خاتمے پر سب خوش ہیں، اسرائیلی نہیں! وجہ ؟
نومبر
پاکستانی قوم نے امن کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں: بزدار
ستمبر
حمزہ شہباز دوبارہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے
اگست
لاجن الهذلول کی 3 سابق امریکی اہلکاروں کے خلاف شکایت
دسمبر
وزیر خزانہ منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے دیا
جولائی
تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع
فروری
حزب اللہ تل ابیب کی کمزوریوں کو جانتی ہے:اسرائیلی تجزیہ کار
جولائی