?️
سچ خبریں:امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر نے اپنے ملک اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی عرب گزشتہ پانچ یا دس سال کا سعودی عرب نہیں ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر نے ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کشیدگی سیاسی نہیں بلکہ خالصتاً اقتصادی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ "مثبت” ہے۔
ریاض کے سفیر نے سی این این چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ بہت سے لوگ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں اصلاحات یا نظر ثانی کی بات کر رہے ہیں؛ میرے خیال میں یہ ایک مثبت چیز ہے کیونکہ آج کا سعودی عرب پانچ دس سال پہلے والا سعودی عرب نہیں ہے۔
واشنگٹن کے ساتھ اپنے ملک کے تناؤ کے بارے میں بنت بندر نے مزید کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہم اختلاف کے نقطہ پر پہنچ چکے ہیں اور بہت سے لوگوں نے اسے سیاسی شکل دینے کی کوشش کی ہے جبکہ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ محض رجحانات کو اپنانے کے 40 یا 50 سال کے تجربے پر مبنی اقتصادی فیصلہ ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی سیاست میں دخالت نہیں کرتے بلکہ اس مسئلے میں صرف ایک متوازن فریق کے طور پر شامل ہیں نیز توانائی کی منڈی کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے میں معاون عنصر کا کردار ادا کر رہے، یہی کردار ہم نے پوری تاریخ میں ادا کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
قتل و غارت کرنے والے بلوچستان کے عوام ہی نہیں پاکستان کے بھی دشمن ہیں، وزیراعظم
?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر
جنوری
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع
?️ 20 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی
اپریل
پاک افغان سرحد پر خوراج کی دراندازی کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک
?️ 6 اپریل 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان
اپریل
ویکسینیشن سینٹرز کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار
اپریل
شکارپور میں آپریشن پولیس ہی کرے گی
?️ 27 مئی 2021شکارپور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سندھ
مئی
طالبان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی درخواست مسترد
?️ 22 ستمبر 2021 سچ خبریں: اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان نے اے
ستمبر
صہیونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد آل خلیفہ کے لیے اصل چیلنج
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:بحرین کی آمر آل خلیفہ حکومت کو صیہونیوں کے ساتھ تعلقات
اکتوبر
سعودی کرسمس / یمنیوں کے لیے 2021 کا المناک اختتام
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عالمی میڈیا نے کرسمس کی تقریبات کو سعودی اصلاحات کے لیے
دسمبر