?️
سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے اس ملک کے تعلیمی نصاب میں سے صیہونیت مخالف مواد کو ہٹا دیا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی ویب سائٹ کے مطابق صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب کے تعلیمی نصاب سے صیہونیت مخالف مواد کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی صیہونی تعلقات کی صورتحال؛سعودی وزیرخارجہ کی زبانی
اس رپورٹ میں اس اقدام کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے ایک انقلابی قدم قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بن سلمان نے اقتدار میں آنے کے بعد سے اسکولوں میں تعلیمی نصاب کی اصلاح کے میدان میں اپنے اقدامات کا آغاز کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
یدیعوت احرونٹ نے مزید دعویٰ کیا کہ اس سے قبل سعودی عرب کے تعلیمی نصاب کتابوں میں صہیونیوں کو بندر اور خنزیر کہا گیا تھا جو شیطان کی عبادت میں مصروف ہیں!
اس عبرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سعودی ولی عہد نے سعودی عرب کی 300 تعلیمی کتابوں کے مواد کو تبدیل کیا ہے جن میں صیہونیت مخالف مواد بھی شامل تھا۔
مزید پڑھیں: سعودی صیہونی تعلقات کے اصلی ہیرو
یاد رہے کہ حذف کیے گئے اس مواد میں سے کچھ صیہونی حکومت کی بستیوں کی تعمیر کے خلاف تصورات پر مشتمل تھا اور کچھ 1969 میں مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کرنے سے متعلق تھا۔


مشہور خبریں۔
میری جماعت کو اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے، اتحادی بہت وضع دار لوگ ہیں:شاہ محمود قریشی
?️ 14 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے بات کرتے
مارچ
قطر میں زمینی کارروائیوں کے لیے موساد کا منصوبہ
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، جس کا حوالہ دو
ستمبر
بھارتی جیلوں میں کشمیری رہنماؤں کی مظلومیت کی انتہا
?️ 5 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر
مئی
امریکی فوجی مشیر نے روسی وزارت دفاع کو کیا طلب
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ
اکتوبر
پشاور دھماکا:مقدمہ کے اندراج کیلئے سی ٹی ڈی کو خط لکھ دیا گیا۔
?️ 5 مارچ 2022(سچ خبریں)پشاور کی جامع مسجدکوچہ رسالدار میں جمعہ کے روز ہونے والے
مارچ
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر ہے، سربراہ کا وزیر پیٹرولیم کو انتباہ
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے درآمدات پر آئل مارکیٹنگ
دسمبر
اسرائیلی فوج میں تنزلی کا بحران اور نیتن یاہو کے تلخ آپشنز
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz جس نے حالیہ دنوں میں صہیونی فوج
مارچ
پاکستان نے حالیہ بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا، بازی ہی پلٹ دی، وزیراعظم
?️ 31 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے
مئی