سعودی عرب میں ناکام پیٹریاٹ سسٹم کی جگہ آئرن ڈوم لگانے کی تیاریاں

سعودی عرب

?️

سچ خبریں:یمنی مجاہدین کے میزائلوں اور ڈرونوں کے مقابلہ میں امریکی "پیٹریاٹ” ہوائی دفاعی نظام کی ناکامی کی وجہ سے صہیونی حکومت کی نئی کابینہ نے اپنے نام نہاد آئرن ڈوم کو سعودی عرب کو بیچ کر اس ملک میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پچھلے کچھ سالوں میں جب سے یمنی مجاہدین نے مختلف سطح سے سطح تک مار کرنے والےبیلسٹک میزائل اور ڈرون بنانے اور استعمال کرنے کی ٹکنالوجی حاصل کی ہے ، اس خطے میں سعودی جارحیت پسندوں اور ان کے اتحادیوں کے ستارے گردش میں نظر آرہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودیوں کا ایک مسئلہ مہنگے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کی ناکامی ہے جو ابھی تک یمنی مجاہدین کے حملوں کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا ہے لہذا سعودی یمنیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک اور فضائی دفاعی نظام کو استعمال کرنے کے درپے ہیں۔

یہ بات صیہونیوں نے بہت اچھی طرح بھانپ لی ہے تبھی انھوں نے سعودیوں کو نام نہاد آئرن ڈوم لگانے کی پیش کش کی، البتہ اس تجویز کو پیش کرنے میں صہیونی عہدیداروں کا بنیادی ہدف آل سعود کے ساتھ کسی سمجھوتہ تک پہنچنا ہے ، اسی طرح کا اقدام صیہونیوں نے پچھلے سال15ستمبرکو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات قائم اور سمجھوتہ کرنے میں کیا تھاجس کے بعد بحرین نے بھی انھیں کے قدموں پر قدم رکھا۔

صیہونی اخبار یدیؤت آہرونٹ نے دو دن قبل اعلان کیا تھا کہ اسرائیل جلد ہی سعودی عرب کو ایک بہت ہی دلچسپ پیش کش کرے گا، عبرانی زبان کے اخبار کے مطابق امریکہ کا خطے سے اپنے دفاعی نظام واپس لینے پر اصرار اسرائیل کو ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ امریکی نظاموں کی جگہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اپنے آئرن ڈوم کو لگائے اگرچہ سعودی عرب نے غیر فعال اور مہنگے امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظاموں کے انخلا کے اعلان کے بعد 10 کے قریب یمنی ڈرونوں کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے لیکن یقینی طور پر اس میں یمنی مجاہدین کے میزائلوں اور ڈرونوں کا مقابلہ کرنے کی اتنی صلاحیت نہیں ہےاور 14 ستمبر ، 2019 کو سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی کہانی کو دہرا یا جاسکتا ہے۔

یادرہے کہ اسرائیلی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ یئرلاپڈ کے متحدہ عرب امارات کے دورہ کے موقع پر شائع ہونے والے اس کالم میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل اور خلیج فارس کے جنوبی خطے کے ممالک کے مابین تعاون حاصل کیا جاسکتا ہے جس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کو مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دیکھا جاسکتا ہے اور اب جب اس خطے سے امریکی میزائل دفاعی نظام واپس لیا جارہا ہے تو اسرائیل کو ان کی جگہ آئرن ڈوم سسٹم پیش کرنے کی پیش کش کرنی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے سعودی عرب میں صیہونی حکومت کے فضائی دفاعی نظام کو پیٹریاٹ سسٹم کی جگہ تبدیل کرنے کی تجویز ایسے وقت میں دی جارہی ہے جبکہ21 مئی کو ختم ہونے والی 12 روزہ جنگ میں فلسطینی اسلامی مزاحمت کے 4000 میزائلوں کے خلاف صیہونی حکومت کی فوج بہت غیر موثر رہی جس کا اس ریاست کے حکام نے بھی اعتراف کیا۔

 

مشہور خبریں۔

بغاوت پر اکسانے کا کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی 3 مئی تک عبوری ضمانت منظور

?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف بیانات

سویڈن کی جانب سے ترکی دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کے الزامات کی تردید

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:  سویڈن کی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے بدھ کے روز

نیویارک میں سفارتکاری کا عالمی اجتماع، حل کی تلاش یا ناکامی کا تسلسل

?️ 22 ستمبر 2025نیویارک میں سفارتکاری کا عالمی اجتماع،حل کی تلاش یا ناکامی کا تسلسل

افغانستان میں زلزلہ؛26 افراد جاں بحق

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ بادغیس میں5.3رکٹر کا زلزلہ آیا جس کے نتیجہ

غزہ پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری، ترکی نے صرف مذمتی بیان پر اکتفا کرلیا

?️ 12 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر شدید وحشیانہ بمباری

یورپی یونین کے کن ممالک نے اب تک فلسطین کو تسلیم کیا ہے؟

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو

دنیا تیسری جنگ عظیم اور قحط کی طرف بڑھ رہی ہے:عطوان

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ممتاز عرب تجزیہ نگار نے عالمی صورتحال بالخصوص عالمی غذائی تحفظ

ایران آج بھی عالم اسلام کے سلگتے مسائل حل کر سکتا ہے: سراج الحق

?️ 30 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے