سچ خبریں:سعودی عرب کے متعدد شہروں میں لگی شاہ سلمان اور بن سلمان کی لگی ہوئی تصویروں پر کالا رنگ لگا کر عوامی حلقوں میں حکومت کے خلاف مظاہروں کی اپیلیں کی جارہی ہیں۔
یوم عرفہ کے موقع پر سعودی عرب میں احتجاج کی اپیل زور پکڑ رہی ہے۔
ایک عرب نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں نے متعدد شہروں کی دیواروں پر بنی شاہ سلمان بن سعود اور محمد بن سلمان کی تصاویر پر سیاہ رنگ پھیر کے اس احتجاجی کمپین کا آغاز کر دیا ہے،لوگوں میں سعودی عرب کی روایات کے منافی مغربی تہذیب کے ترویج اور غیر اسلامی طور طریقوں کے فروغ کے تعلق سے آل سعود کے اقدامات پر بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
نائٹ کلبوں میں بے پناہ رش اور مدینے و مکہ میں کورونا کے بہانے بندشوں پر بھی سعودی شہریوں میں آل سعود کے خلاف سخت ناراضگی پائی جاتی ہے،واضح رہے کہ عوامی احتجاج کی کال کرنے والے افراد، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور شہریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں یوم عرفہ کے موقع پر مظاہروں کے خوف سے سعودی سکیورٹی فورس نے اپنا گشت بڑھا دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
روسی سابق اولمپک چیمپئن امریکی بلیک لسٹ میں شامل
اگست
مجھے یقین ہے کہ لوگ مجھے دوبارہ منتخب کریں گے: اردوغان
مئی
کیا کترینہ کیف شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے والی ہیں؟
نومبر
ٹک ٹاک نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا
دسمبر
مغربی کنارے میں 32 سے زائد فلسطینیوں کی گرفتاری
جون
لبنانی انتخابات میں41 فیصد شرکت
مئی
اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی
اگست
کرم ایجنسی کے حالات پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے، جماعت اسلامی خدمات پیش کرے گی، حافظ نعیم
نومبر