?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 17 افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔
اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب نے 10 نومبر سے اب تک 17 افراد کو پھانسی دی ہے، جن میں 21 نومبر کو پھانسی دیے جانے والے تین افراد بھی شامل ہیں،المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزاؤں پر عمل درآمد کا حکم دیے جانے کے فورا بعد سزائے موت دے دی جاتی ہے اس لیے مناسب وقت پر سزائے موت پانے والے افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں ہوسکتی ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض رپورٹس کے مطابق اردنی شہری حسین ابوالخیر کو پھانسی کا خطرہ ہے،یاد رہے کہ 18 نومبرکو اے ایف پی کی طرف سے سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق، سعودی عرب میں 2022 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا زیادہ افراد کو پھانسی دی گئی جبکہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اس اضافے کی شدید مذمت کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے بھی 17 نومبر کو اعلان کیا کہ ریاض کی حکومت نے ایک سعودی اور ایک اردنی شہری کو اس ملک کے الجوف علاقے میں غیر قانونی ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی ہے۔
یاد رہے کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ 21 نومبر کو سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شامی شہری کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد عرب زبان صارفین نے”السعودیہ” ہیش ٹیگ کے ساتھ سعودی حکومت کے اس اقدام پر رد عمل کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
سردیوں میں تیل کی قیمت میں اضافہ
?️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: لاوپیک پلس کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں
اکتوبر
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
?️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کے مقابلے میں
اگست
قومی اسمبلی میں فنانس بل کی تحریک منظور کر لی گئی
?️ 29 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی
جون
طالبان وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے تیارنہیں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیا تکل
مارچ
یمنی مسلح افواج کا صیہونیوں کو واضح انتباہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونیوں کو اس ملک کے
اگست
ٹرمپ کی ایک اور شکست؛ سپریم کورٹ نے پوسٹل ووٹنگ کی پابندی روکی
?️ 15 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ نے پیر کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کی
ستمبر
سپریم کورٹ میں انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 322 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں
نومبر
عراق سے نکلنے کے امریکی وعدہ ڈاما ڈول
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: الفتح اتحاد نے اس بات پر زور دیا کہ عراق
دسمبر