?️
سچ خبریں:سعودی عہدیداروں نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ انہوں نے "انسداد بدعنوانی” مہم کے ایک حصے کے طور پر سعودی نیشنل گارڈ کے ایک سینئر افسر اور دو ریٹائرڈ عہدیداروں کو گرفتار کیا ہے ،جنہیں انسانی حقوق کے گروپوں نےبن سلمان کے ولی عہد بننے کے مخالف افراد کےخلاف ریاض کی معاشی قرار دیا ہے۔
سرکاری سعودی نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی اینٹی کرپشن آرگنائزیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ وزارت قومی گارڈ کے تعاون سے اس تنظیم کے ایک ریٹائرڈ جنرل اور دو دیگر ملازمین کو ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے نقدی پیسہ وصول کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، اس عہدیدار جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا ، نے مزید کہاکہ اس بڑے جرنیل کو آسٹریا کی ایک کمپنی سے تقریبا 20 ملین اور 500 ہزار سعودی ریال ملے جن میں سے ایک حصہ نقد تھا، سعودی عہدیدار کے مطابق جنرل نے جو رقم حاصل کی ہے اس کا دوسرا حصہ اپنے نام پر پراپرٹی خریدنے اور اس میں سے کچھ حصہ تاجروں کو دیا کہ ان کے ساتھ مل کر کہیں سرمایہ کاری کریں جہاں سے انھیں واپس ملے سکے ۔
رپورٹ کے مطابق ، دوسرے زیر حراست شخص نے بھی 30 ملین اور 153 ہزار سعودی ریال نقد رقم وصول کیے ، لیکن متعدد مواقع پر جبکہ تیسرے شخص کو 147 ملین اور 400 ہزار ریال ملے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے موجودہ اور سابق سعودی عہدیداروں کی گرفتاری کی ایک لہر شروع کیا اور اسے بدعنوانی کے خلاف جنگ کا نام دیتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ وہ اپنے ملک کی معیشت میں اصلاح کی کوشش کر رہے ہیں، دریں اثنا ، انسانی حقوق کے گروپوں نے سعودی عرب کے ذریعہ ان افراد کو حراست میں لینے کے اقدام کو انسداد بد عنوانی سے زیادہ سعودی ولی عہد شہزادے کےاپنے باپ کے جانشین بننے کی مخالفت کو قرار دیا تاہم سعودی میڈیا اس انسداد بدعنوانی کے معاملے کے طور پر ہی بیان کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ جاری رہی تو بھاری جانی نقصان ہوگا؛صیہونی فوج کے اعلیٰ افسر کا انتباہ
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سینئر جنرل اسحاق بریک نے خبردار کیا
مئی
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے لیے 14.3 بلین ڈالر کے امداد
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:جمعرات کی شام امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے 14.3
نومبر
نیٹ میٹرنگ ختم ، نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس خریدنے کی شرح طے کرلی گئی
?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیٹ میٹرنگ ختم،نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس
جولائی
کیا صیہونی حکومت حزب اللہ کو شکست دے سکتی ہے؟ صیہونی جرنلوں کی زبانی
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق صیہونی جنرلوں نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب
ستمبر
اپوزیش کا لانگ مارچ بھی اس کے جلسوں کی طرح ناکام ہوگا: وزیراعظم
?️ 16 فروری 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کی سربراہی میں بنی گالہ میں حکومتی
فروری
حکومت کو 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دی، مذاکرات کے ساتھ ترسیلاتِ زر بائیکاٹ مہم بھی جاری ہے، عمران خان
?️ 3 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران
جنوری
اربیل تل ابیب کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا ایک نیا پلیٹ فارم
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: عراق میں قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے نمائندے جاسم
مارچ
افغانستان میں ایک بار پھر بم حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
جون