?️
سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ مسئلۂ فلسطین کی خاطر حماس کی پالیسی سب کو قریب کرنا ہے لہذا فلسطینی اسیران کی حالیہ سزائیں ریاض کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور معاملے کو حل کرنے کی حماس کی کوششوں کو متاثر کرتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔
القدس پریس ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اس ملک میں فلسطینی اسیران کے خلاف حالیہ فیصلوں نے حماس اور ریاض کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں متعدد سوالات اٹھائے ہیں،رپورٹ کے مطابق اس مسئلے میں ماہرین کی رائے میں یہ فیصلے حماس کو اپنے اور سعودی عرب کے درمیان خلا کو کم کرنے کی کوشش کرنے سے نہیں روکتے ہیں اور ساتھ ہی ریاض کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش سے بھی نہیں روکتے کیونکہ فلسطینی کاز کی خدمت کرنے کے لیے اس تحریک کی پالیسی سب کو قریب کرنا ہے۔
ایک سیاسی تجزیہ کار ابراہیم مدھون نے کہا کہ یہ فیصلے فلسطین کے مسئلے اور اس کی مزاحمت تحریک کے سلسلہ میں اپنا مؤقف واضح کرنے کے لیے ریاض پر امریکی دباؤ کی وجہ سے کیے گئے ہیں کیونکہ واشنگٹن فلسطین کو ایک سکیورٹی مسئلہ سمجھتا ہے نہ کہ سیاسی ،انہوں نے مزید کہا کہ حماس اس معاملے کو حل کرنے اور ریاض کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے سعودی عرب سے رابطہ جاری رکھے گی۔
حماس اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں اور ریاض کی طرف سے اعلان کردہ عوامی پالیسی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کرنا ہے،تاہم مدھون نے کہا کہ دونوں کے درمیان تعلقات کے مستقبل کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔
واضح رہے کہ ریاض نے باضابطہ طور پر اس مسئلے کے بارے میں بات نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کا تذکرہ کیا ہے جبکہ حماس اس حوالے سے ایک نیا صفحہ دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتی ہے،درایں اثنا مدھون نے ریاض کی جانب سے قیدیوں کے مسئلہ کو حماس کے ایران کے ساتھ تعلقات سے جوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہ کہا کہ بین الاقوامی تعلقات پیچیدہ ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کی مذمت کی
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان عالمی برادری سے درخواست کرتی ہے کہ وہ مشرق
ستمبر
نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان نزدیک، سیاسی گہما گہمی میں اضافہ
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے آرمی چیف کے
نومبر
نصراللہ کا قتل حزب اللہ کی تحریک کو روک نہیں سکتا
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کی جانب سے الاقصیٰ طوفانی آپریشن شروع کے
اکتوبر
امریکہ کی چین کا مقابلہ کرنے کے لیے ہتھیاروں کی فروخت میں تیزی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون چین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے امریکی اتحادیوں کو
ستمبر
ہمیں اپنے جوہری وار ہیڈز میں تیزی سے اضافہ کرنا چاہیے: شمالی کوریا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کِم
جنوری
ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیا کہا؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: ایران کےصدر رئیسی نے اقوام متحدہ کے 87 ویں اجلاس
ستمبر
رفح آپریشن کے بارے میں قاہرہ میں اسرائیل کی خفیہ مشاورت کی Axios رپورٹ
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:رپورٹس میں صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور شباک کے
فروری
اسرائیلی جنگی جہازوں کا غزہ کے ساحل پر حملہ
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 41ویں روز
مارچ