?️
سچ خبریں:باخبر ذرائع نے ویکیپیڈیا لکھنے والوں میں سے ایک زیاد السفیانی کی سعودی عرب میں اس ملک کے حکام کے الزامات کی وجہ سے گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
الوطن ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ویکیپیڈیا لکھنے والوں میں سے ایک زیاد السفیانی کو حال ہی میں اس ملک کے حکام کے الزامات کی وجہ سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے،صحافی اور وکی پیڈیا لکھنے والے زیاد السفیانی پر سعودی عرب میں سیاسی کارکنوں پر ظلم و ستم کے بارے میں معلومات شائع کرنے کا الزام تھا۔
واضح رہے کہ السفیانی ایک میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ہیں اور 2006 سے وکی پیڈیا کے ساتھ بطور مصنف کام کر رہے ہیں، انہیں 2011 میں اس ملازمت میں ترقی دی گئی، اس سلسلے میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایک اور سعودی کارکن کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جو وکی پیڈیا پر مواد تیار کر رہا تھا، چنانچہ سعودی سکیورٹی حکام نے اس سعودی شہری کی وکی پیڈیا کی معلومات کو ہیک کرکے اس کی سرگرمیوں کا پتہ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا۔
سعودی ذرائع کی جانب سے ابھی تک اس شخص کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، یاد رہے کہ ایک ماہ قبل سعودی عرب کے حکام نے ٹویٹر کے ایک کارکن کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا تھا۔
واضح رہے کہ ایک طرف سعودی عرب میں سوشل میڈیا کو شدید دبانے کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ دوسری طرح اس ملک کے حکام حالیہ دنوں میں کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات حاصل کرکے یہاں جاری صورتحال کی کے سلسلہ میں رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی جارحیت کے بعد یونیفل میں خلفشار
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفل) پر صیہونی حملوں
نومبر
عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود عمران خان کی اہلیہ کو رہا کیوں نہیں کیا گیا؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کیس
اگست
ایران پر حملہ اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوگا: نیویارک یونیورسٹی کے پروفیسر
?️ 8 فروری 2022نیویارک یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر نے ایران کے خلاف
فروری
اسرائیل جان بوجھ کر شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں
ستمبر
قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو وقار، شناخت اور خودداری دی۔ صدر مملکت
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد
ستمبر
سان فرانسسکو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور کیلیفورنیا کے بکھرے ہوئے خواب
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند سالوں
اپریل
بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 930بچے شہید کردیے
?️ 4 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
غزہ کو خریدنے اور اس کا مالک بننے کے لیے پر عزم ہوں!:ٹرمپ
?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ میں
فروری