سچ خبریں:یمنی دارالحکومت کے ایک علاقے میں سعودی کرائے کے فوجیوں کے وحشیانہ حملے میں دو یمنی شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی صوبوں مأرب ، الحدیدہ اور صعدہ کو جارح سعودی اتحاد اور ان کے کرائے کے فوجیوں کے وحشیانہ فضائی اور زمینی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر منبہ میں الرقو سرحدی علاقے میں سعودی حکومت کی فوج کی فائرنگ سے دو یمنی شہری جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے،درایں اثنا سعودی امریکی جارح لڑاکا طیاروں نے صوبہ مأرب کے الجوبہ شہر پر 10 بار بمباری کی۔
یادرہے کہ صوبہ مأرب کے شہر سروح اور عبدیہ پر بھی دو بار بمباری کی گئی جبکہ الحدیدہ صوبے میں رابطہ افسران کے چیمبر نے یہ بھی بتایا کہ یمن میں جارحیت پسندوں اور ان کے کرائے کے فوجیوں نے صوبے میں 300 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ، جس میں فوجی قلعے تعمیر کرنا ، الحدیدہ کے متعددشہروں پر بمباری اور جاسوس طیارے اڑانا اور فائرنگ شامل ہے۔
واضح رہے کہ یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق توپوں کے گولےاور دیگر ہتھیاروں سے 237 مرتبہ فائرنگ کرکے الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔
مشہور خبریں۔
بھارت جموں وکشمیرپراپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے
مئی
ایران، روس اور چین تعاون کو مضبوط بنانے پر متفق
نومبر
کیا بینی گانٹز استعفیٰ دیں گے؟
جون
اجتماعی کاوشوں اور اجتماعی بصیرت سے پاکستان کو آج اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی ہے، شہباز شریف
اکتوبر
افغانستان کے پڑوسیوں کو ڈرانے کے لئے سی آئی اے کا داعشی ہتکنڈہ
جون
عمران خان شفاف نظام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں: فواد چوہدری
جولائی
بولٹن نے ترکی کو نیٹو سے نکالنے کی تجویز پیش کی
جنوری
7 سال بعد سویڈن اور صیہونی حکومت کے تعلقات دوبارہ بحال
ستمبر