?️
سچ خبریں:سعودی بادشاہ نے امریکی صدر کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب کے اہم صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ شائع کرنے سے باز رہیں۔
سعودی وکی لیکس نیوز ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشا ہ سلمان عبد العزیز نے امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک خفیہ پیغام بھیجا ہے جس میں ان سے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کی اشاعت کو روکنے کی اپیل کی گئی ہے، ذرائع نے سعودی وکی لیکس کو بتایا کہ واشنگٹن میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کے ذریعہ جو بائیڈن کو سلمان بن عبد العزیز کا ایک خفیہ پیغام بھیجا گیا ہے۔
باخبر ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ سلمان بن عبد العزیز نے بائیڈن کو ایک پیغام دیتے ہوئے ریاض کی امریکی حکومت سے مختلف امور اور امریکی مطالبات پر بات چیت کرنے کی تیاری کے لیے کہا ہے اور بدلے میں بائیڈن سے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کی اشاعت کو روکنے کے لئے کہاہے ،واضح رہے کہ بائیڈن حکومت عدلیہ کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے جمال خاشقجی کے قتل اور شفاف انداز اختیار کرنے کے انٹلی جنس رپورٹ شائع کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے،واضح رہے کہ ایک طویل عرصے میں تیار کی جانے والی اس رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سن 2018 میں جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔
یادرہے کہ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں کمی آئی ہے، بائیڈن حکومت نے سعودی عرب میں جاری انسانی حقوق کی پامالی ، پابندیوں اور ریاض کے مخالفین پر دباؤ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےاسلحہ کے معاہدے کو بھی منسوخ کردیا ہے،تاہم بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ امریکی تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔
واٹس ایپ پر مونیٹائزیشن شروع کیے جانے کا امکان
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: خبریں ہیں کہ جلد ہی واٹس ایپ صارفین بھی یوٹیوب
جون
گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا
?️ 5 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا، گوگل
اپریل
ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کب ہوگئی؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: ارشد شریف قتل کیس میں نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں
جولائی
خاموشی کافی ہے، امریکی سفیر کو باہر نکالا جائے: مقتدیٰ صدر
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے امریکی سفارت
مئی
مغربی کنارہ اسرائیل کے لیے مستقل ڈراؤنا خواب :صیہونی اخبار
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذریعہ ابلاغ نے مغربی کنارے میں دھماکے
فروری
غزہ جنگ میں اسرائیلی نقصانات کیوں بڑھ رہے ہیں؟ اہم وجوہات
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے نقصانات میں اضافے کی
جولائی
برطانیہ اور پاکستان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر تجارت اور برطانیہ کے نائب وزیر تجارت
جولائی
یوکرین جنگ کے بارے میں امریکہ کا اعتراف؛روس کی زبانی
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے بارے میں وائٹ
جولائی