سچ خبریں:سعودی اتحاد نے ایک یمنی آئل ٹینکر کو اغوا کیا جس میں ایندھن کے تیل کی کھیپ تھی اور اسےاپنے ساحل پر پہنچا دیا۔
المسیرہ چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یمن کی قومی تیل کمپنی (صنعا حکومت سے وابستہ) نے آج (بدھ) کو اعلان کیا کہ سعودی امریکی اتحاد نے 24000 ٹن سے زیادہ ایندھن کا تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کو ہائی جیک کر لیا ہے، ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ SPLENDOR SAPPHIRE نامی اس ٹینکر کا تعلق نجی شعبے سے تھا اور اسے اغوا کرنے کے بعد جیزان کے ساحل پر لے جایا گیا۔
یمنی نیشنل آئل کمپنی نے یہ بھی کہا کہ سعودی اتحاد نے اب تک پانچ ٹینکروں کو ہائی جیک کیا ہے اور انہیں یمن کے ساحل پر لنگر ڈالنے سے روکا ہے جبکہ یمنی پانیوں میں داخل ہونے سے پہلے ان تمام ٹینکرز کا اقوام متحدہ سے معائنہ اور لائسنس لیا گیا تھا۔
یادرہے کہ ان ٹینکروں کا کارگو لاکھوں لوگوں کی بقا کے لیے ضروری ہے، ہسپتالوں اور طبی مراکز کو بجلی پیدا کرنے کے لیے اور خوراک کی نقل و حمل کے لیے ٹرکوں کو اس ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے،واضح رہے کہ یہ ہائی جیکنگ یمنی نیشنل سالویشن آرمی کے ذریعے بحیرہ احمر کے ساحل سے سعودی اتحاد کے ایک جنگی جہاز کو قبضے میں لینے کے دو دن بعد ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بکتر بند گاڑیاں اور فوجی سازوسامان لے جانے والے اس جہاز کی تصاویر بھی میڈیا میں منظر عام پرآنے کے باوجودریاض حکومت نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ یمنیوں کے قبضے میں لیے گئے جہاز میں دوائیاں تھیں۔
مشہور خبریں۔
اماراتی کمپنی افغانستان میں فضائی ٹریفک کی منتظم
ستمبر
شہید سلیمانی امت اسلامیہ کا وہ شیر ہے جسے تاریخ یاد رکھے گی: یمنی وزیر خارجہ
جنوری
صدارتی آرڈنینس کے تحت پٹرولیم لیوی میں 8روپے فی لیٹر اضافہ
اپریل
سعودی خاندان نے اسٹاک مارکیٹ سے اتار چڑھاؤ کے لیے 10 بلین ڈالر مختص کئے
جنوری
یمن نے گلیکسی لیڈر جہاز کے مسافروں کو کیا رہا
جنوری
فواد چوہدری کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر خوشی کا اظہار
جولائی
جو بائیڈن نے امریکا کو برباد کردیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ
جولائی
بشار اسد کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی
فروری