سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اطلاع دی کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رابطہ افسروں کے چیمبر کے ایک ذریعے نے بتایا کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ محاذوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 187 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، انہوں نے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ایک حصے کے طور پر جنگی تنصیبات کی تشکیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن پر 2 فضائی حملے اور الحدیدہ کے متعدد علاقوں کے کی فضا میں 12 جاسوس طیاروں کی پرواز ، 35 توپوں کی بمباری اور مختلف ہتھیاروں سے 134 مربتہ فائرنگ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دیگر واقعات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب 6 سال سے زائد عرصے سے یمن پر حملہ آور ہے جس میں اس کے ساتھ وابستہ کئی دوسرے عرب ممالک بھی شامل ہیں نیز انھیں امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔
یادرہے کہ اس جارحیت کے دوران ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوئے جبکہ اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا گیا، دریں اثنا ، یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں سعودی اتحاد کے حملوں کا مقابلہ کرنے پر زور دے رہی ہیں جب تک کہ جارحیت بند نہ ہو جائے اور یمنی عوام کا محاصرہ ختم نہ ہو جائے،تاہم مغربی ممالک میں ہاہاکار مچی ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی باتیں بائیڈن کی نائب کی زبانی
جون
معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلیے آٹو موبائل انڈسٹری نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے بڑا مطالبہ کر دیا
مئی
عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے:وزیر داخلہ
اپریل
توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران، فواد، اسد عمر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جنوری
افغانستان میں زلزلہ سے متاثرین کی امداد میں روک
جون
ایران نے امریکی ڈیٹرنس کے ساتھ کیا کیا؟صیہونی ذرائع ابلاغ
اپریل
آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے اہم شراکت داروں کے مالیاتی اعلانات کا خیر مقدم
اپریل
نیتن یاہو کا طبی معائنہ عمل مین آیا
جنوری