سعودی اتحاد کی 185 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

سعودی

🗓️

سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 185 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی جارح اتحاد الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد نے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ہے اور اسٹاک ہوم معاہدے پر ذرا بھی عمل نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں سعودیوں نے 185 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی الحدیدہ صوبے کے علاوہ سعودی یمن کے دوسرے صوبوں میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ ترین صورت حال میں انہوں نے سب سے بھاری فضائی حملوں میں متعدد بار صعدہ اور مأرب صوبوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یادرہے کہ سعودی عرب نے کچھ عرب ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کی حمایت سے پچھلے چھ سال سے یمن کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجہ میں اس ملک کا نوے فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ہاتھوں یمن میں ایجاد کیا جانے والا بحران رواں صدی کا سب سے بڑا اور خطرناک انسانی بحران ہے جس میں آئے دن خواتین اور معصوم بچوں سمیت اس ملک کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے اور جو حملوں میں بچ جاتے ہیں اور انھیں بھوک اور وبائی امراض مار ڈالتے ہیں تاہم اس کے باوجود عالمی برادری نے سعودی عرب کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھا یا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے

🗓️ 7 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) کورونا وائرس کے وار جاری جاری ہیں،  ملک میں

جنگ نے اسرائیل کا جنازہ نکال دیا ہے: صہیونی ماہرین

🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: وزارت اقتصادیات کے بجٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہوں کا خیال ہے

سلامتی کونسل کو کس نے یرغمال بنا رکھا ہے؟ روس کیا کہتا ہے؟

🗓️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے

ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاری سے متعلق سندھ پولیس کا اہم فیصلہ

🗓️ 25 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاری اور ان کے

PPP اور PTI ارکان میں ہاتھا پائی اور دھکہ مکی

🗓️ 26 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان

مصر فرانس سے 6 باراکوڈ آبدوزیں خریدنے کا خواہاں

🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:      افریقہ انٹیلی جنس ویب سائٹ نے حال ہی

غزہ میں جسم کے اعضا کٹے ہونے بچوں کی شرح کتنی ہے؟ اقوام متحدہ کا انکشاف

🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں جسم کے اعضا کٹے ہونے

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی ممالک کا ردعمل

🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے