سعودی اتحاد جنگ بندی پر کاربند نہیں: یمنی عہدہ دار

سعودی

?️

سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں سعودی اتحاد کی جانب سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے اور اس پر عمل نہ کرنے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین العزیز نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس سلسلہ کا تازہ ترین معاملہ مأرب میں ہماری افواج کے ٹھکانوں کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک صنعا کے ہوائی اڈے سے کوئی پرواز نہیں کی گئی ہےجبکہ بحری جہازوں کو بھی قبضے میں لیا جارہا ہے جنہیں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ معائنہ اور لائسنس کے بعد بھی جیزان منتقل کیا جاتا ہے۔

یمن کی قومی سالویشن حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ تمام اقدامات بین الاقوامی جنگ بندی کے باوجود ہو رہے ہیں جس کا پوری دنیا نے خیر مقدم کیا ہے،العزی نے آخر میں لکھا کہ ہمیں اس وقت ایسے دشمنوں کا سامنا ہے جو اپنے وعدوں کا احترام نہیں کرتے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہنس گرنڈبرگ نے بھی اس ملک میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ جنگ بندی کی پابندی دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے۔

 

مشہور خبریں۔

حکومت میں ہوتے ہوئے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری ہے

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خریں) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ

میانمار کی باغی فوج نے آنگ سان سوچی پر نیا الزام عائد کرتے ہوئے ایک اور مقدمہ درج کردیا

?️ 13 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے آنگ سان سوچی پر

لبنان میں سیاسی مساوات کا بدلنا ایک سراب کی مانند

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے نمائندے

اسرائیل کا ایک اور خواب ناکام

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے شمالی غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں

شہید عفیف کا خون میڈیا کی راہ پر چراغ ہے: صنعاء

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: بیروت میں صیہونی حکومت کے کل کے دہشت گردانہ حملے

اقوام متحدہ جیلوں میں کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لے

?️ 28 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

صیہونی میڈیا میں سید حسن نصراللہ کی تقریر کی وسیع کوریج

?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے میڈیا نے لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

امریکہ تاریخی افراط زر کا شکار

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ان دنوں افراط زر نے پٹرول، خوراک، کپڑوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے