?️
سچ خبریں:سری لنکا کے جاری شدید مالی بحران کے نتیجہ میں اس ملک کے وزیر اعظم نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے شدید مالی بحران کے بعد ملک میں ہونے والے عوامی احتجاج، مظاہروں اور امن و امان کی شدید بگڑتی ہوئی صورت حال سے مجبور ہوکر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں شدید مالی اور سیاسی بحران کے بعد عوامی دباؤ پر وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد توقع ہے اس ملک کے صدر گوتبیا راجا پاکسے پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل مشترکہ کابینہ تشکیل دینے کے لیے مدعو کریں گے۔
یاد رہے کہ سری لنکا کے صدر گوتبیا راجا پاکسے اس ملک کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کے چھوٹے بھائی ہیں اور اسی وجہ سے وہ ملک میں شدید مالی بحران اور پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے ضرورت کی بے پناہ قلت اور عوامی دباؤ کے باوجود اپنے بھائی سے استعفیٰ نہیں لے رہے تھے۔
سری لنکا کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کا استعفیٰ اُس وقت سامنے آیا ہے جب صدر گوتبیا راجا پاکسے نے جمعے کے روز ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں حالات سے مجبور ہو کر وزیراعظم سے ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے مستعفی ہونے کی درخواست کی تھی۔


مشہور خبریں۔
شدید گرمی اور سکیورٹی تدابیر میں مناسک حج کا آغاز
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:2025 کے حج کا آغاز مکہ مکرمہ میں سخت سیکیورٹی اور
جون
اسرائیلی تجزیہ کار: دوحہ آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی ماہر نے آج اتوار کو شائع ہونے والے
ستمبر
لبنان میں اسرائیل کا داخلہ ممنوع :حزب اللہ
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی طرف سے لبنانی فوج کی مدد کی پیشکش
فروری
وائٹ ہاؤس میں زلنسکی کی تحقیر؛ امریکہ نے یوکرین کو کیسے جنگ کے دلدل میں دھکیلا؟
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کی نہ صرف شدید
مارچ
بائیڈن کو کورونا نہیں ڈیمنشیا ہے: ٹرمپ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ہی امریکہ کے 79 سالہ صدر جو
اگست
نصر اللہ دھمکی دیتے ہیں تو ہم جنگ کے لیے تیار ہو جاتے ہیں:صیہونی تجزیہ کار
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:ان دنوں سید حسن نصر اللہ کی مسلسل تقاریر اور بحیرہ
اگست
صیہونی جنگجوؤں نے مسجد الاقصی میں 42 فلسطینیوں کو زخمی کیا
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ
اپریل
سنوار نے عالمی مقام حاصل کیا
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل الیوم نے غزہ جنگ میں بنجمن نیتن
جولائی