?️
سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم ایہود اولمرٹ نے موجودہ وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فرار ہونے کی تیاری کرے، کیونکہ ان کی حکومت نے اسرائیل کو عالمی عدالتِ انصاف (ICC) میں مقدمے کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔
اولمرٹ نے اسرائیلی چینل 12کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ نیتن یاہو کو فوراً فرار ہو جانا چاہیے، وہ ہمارے سیاسی اور سماجی منظرنامے سے غائب ہو جائے، کیونکہ اس کا اقتدار صرف ایک فرد کا مسئلہ نہیں، بلکہ اس کی وجہ سے پورا اسرائیل عالمی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرے گا!
یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو اہم نوٹس جاری کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت ایک مجرمانہ حکومت ہے، جس کی پالیسیاں اسرائیل کو عالمی تنہائی کی طرف دھکیل رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی نظر میں اب اسرائیل محض ایک ریاست نہیں، بلکہ جنگی جرائم میں ملوث ایک مجرم ملککے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اولمرٹ نے سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خود کو عالمی برادری کے سامنے جنگی مجرم ثابت کر دیا ہے، ہم نے اسرائیل کو ایسے جنگی جرائم اور انسانیت سوز اقدامات کی طرف دھکیل دیا ہے جو دنیا کے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی اقدامات کی مذمت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور ایسے شواہد سامنے آ رہے ہیں جو اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں کیس کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں کیے جانے والے مظالم پر انسانی حقوق کے عالمی ادارے شدید ردِ عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
متعدد یورپی ممالک اور عالمی تنظیمیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ اسرائیل کے جنگی جرائم پر باقاعدہ تحقیقات کی جائیں،اس پس منظر میں، اولمرت کا بیان اسرائیل میں ایک نئے سیاسی بھونچال کو جنم دے سکتا ہے۔
اسرائیلی قیادت، خاص طور پر نیتن یاہو، پہلے ہی عالمی دباؤ کا سامنا کر رہی ہے، جبکہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICC) اور اقوام متحدہمیں اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح پر حملہ روکنے کا حکم
اگر نیتن یاہو کی حکومت کی پالیسیوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا گیا تو نہ صرف اس کے سیاسی کیریئر کو نقصان پہنچے گا بلکہ اسرائیل کے سفارتی تعلقات بھی شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارتی کسانوں نے ملک بھر میں یوم سیاہ مناتے ہوئے انتہاپسند مودی کا پتلہ نذر آتش کردیا
?️ 27 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی کسانوں نے کل بدھ کے روز ملک
مئی
میانمار میں انسانی حقوق کی تباہی، اقوام متحدہ حیران
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور او
دسمبر
سعودی جبر نے امریکہ کو اپنے اتحادی کو بے دخل کرنے پر کیا مجبور
?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ نے اپنے اتحادی سعودی عرب سے آزادی اظہار رائے
مارچ
نیتن یاہو کیسے سڈنی کو یہودیوں کے لیے پرکشش بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 19 دسمبر 2025 سچ خبریں: 14 دسمبر 2025 کو سڈنی کے بانڈی ساحل پر
دسمبر
بھارتی فوج کے ہاتھوںایک مہینے میں 20 کشمیری شہید
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:صرف نومبر کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں
دسمبر
ویتنام جنگ سے لے کر غزہ تک امریکہ میں طلبہ تحریکوں کا کردار
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 1960 کی دہائی میں امریکہ میں ویتنام جنگ مخالف طلبا
اپریل
جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل
?️ 19 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ
فروری
اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی صورتحال
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں نے ہفتے کے روز ایک بیان
اکتوبر