رپبلکن کی شکست کے بعد حامیوں کی ٹرمپ پر شدید تنقید

رپبلکن کی شکست کے بعد حامیوں کی ٹرمپ پر شدید تنقید

?️

رپبلکن کی شکست کے بعد حامہوں کی ٹرمپ پر شدید تنقید
امریکی کانگریس کی ریپبلکن رکن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معروف حامی مارجوری ٹیلر گرین نے حکومتِ امریکہ اور اپنی ہی جماعت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دولت ہم سب کو مایوس کر چکی ہے۔
بدھ کے روز امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز سے گفتگو میں مارجوری گرین نے حکومتی شٹ ڈاؤن ، صحت عامہ کے فنڈز اور جفری اپسٹین اسکینڈل سے متعلق معاملات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ وہ کئی معاملات پر ٹرمپ اور ریپبلکن قیادت سے اتفاق نہیں رکھتیں۔
گرین نے کہا میں نے 2020 میں جب کانگریس کے لیے انتخاب لڑا تو صرف ڈیموکریٹس نہیں بلکہ ریپبلکنز پر بھی تنقید کی تھی۔ میں ایک محنت کش خاندان سے تعلق رکھتی ہوں، بیس سال اپنا کاروبار چلایا، اور آج محسوس کرتی ہوں کہ حکومت نے ہر طبقے کو مایوس کیا ہے۔ یہ مجھے واقعی افسوسناک لگتا ہے۔
انہوں نے ریپبلکن اسپیکر مائیک جانسن کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا کہ حکومت بند ہونے کے باوجود کانگریس کئی ہفتوں سے غیر فعال ہے۔سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ہم کام نہیں کر رہے، پھر بھی تنخواہیں لے رہے ہیں۔ میں نے اپنا معاوضہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ شرمناک بات ہے۔
اے بی سی نیوز کے مطابق، امریکی حکومت کی بندش 35ویں دن میں داخل ہو چکی ہے، جو امریکی تاریخ کی طویل ترین شٹ ڈاؤن قرار دی جا رہی ہے۔
یہ بحران اوباماکیئر (ObamaCare) کی سبسڈی کے خاتمے پر دونوں جماعتوں کے اختلاف کے باعث پیدا ہوا۔ گرین ان چند ریپبلکن ارکان میں شامل ہیں جو اس موقع پر ڈیموکریٹس کے ساتھ کھڑی ہوئیں اور صحت کی سہولتوں کے لیے حکومتی امداد کی توسیع کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا "میری دفتر میں روزانہ درجنوں کالیں آتی ہیں، لوگ ناراض اور پریشان ہیں۔ صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں، مگر ریپبلکنز نے کبھی اس مسئلے کا حل نہیں نکالا
گرین نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ریپبلکن پارٹی کی کانفرنس کال میں انہوں نے اسپیکر مائیک جانسن پر متبادل ہیلتھ پالیسی پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
مارجوری گرین نے یہ بھی کہا کہ وہ ان چند ریپبلکن رہنماؤں میں سے ہیں جو جفری اپسٹین کے جنسی استحصال کے مقدمات کی تمام فائلیں عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
"یہ کیس ان خواتین سے متعلق ہے جنہیں نوعمری میں جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ریپبلکن قیادت آخر ان فائلوں کو خفیہ کیوں رکھنا چاہتی ہے۔”
انہوں نے اس معاملے کو متعدد امریکی حکومتوں کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ انصاف کے منتظر متاثرین اب تک بھلا دیے گئے ہیں۔اے بی سی نیوز کے مطابق، مارجوری ٹیلر گرین ٹرمپ کی پرجوش حامی تصور کی جاتی ہیں، تاہم وہ اکثر انتخابات میں دھاندلی، کورونا اور ویکسین سے متعلق سازشی نظریات کے فروغ کے باعث خود اپنی پارٹی میں بھی تنازع کا شکار رہتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

آج سے ویکسین نہ لگوانے افراد پر سخت پابندیاں عائد ہوں گی

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی اہل

اٹلی کا چینی انفراسٹرکچر پراجیکٹ چھوڑنے کا امکان

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:اٹلی کی دائیں بازو کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بدھ

الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی سے ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر کی بچت ہوگی، وزیراعظم

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکل کی

وزیراعلی کا تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم

?️ 8 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام سکولوں اور

اسرائیل اور انڈونیشیا کے تعلقات معمول پر

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے مزید کہا کہ

ملک کے مفاد میں شہباز شریف کو کیا کرنا چاہیے؟: آفتاب احمد خان

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ

فوج، سیاسی قیادت انسداد دہشت گردی پالیسی پر نظرثانی کیلئے متفق

?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے

یمن میں زہریلے کچرے دفن کرنے کے بارے میں صنعا کا انتباہ

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:المیادین ٹی وی کے مطابق یمنی حکومت نے یمن کو سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے