ڈیموکریٹس کی جیت،دو خواتین ورجینیا اور نیو جرسی کی گورنر بن گئیں

ڈیموکریٹس کی جیت،دو خواتین ورجینیا اور نیو جرسی کی گورنر بن گئیں

?️

ڈیموکریٹس کی جیت،دو خواتین ورجینیا اور نیو جرسی کی گورنر بن گئیں
امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو اہم ریاستوں، ویرجینیا اور نیوجرسی، میں پہلی بار خواتین کو گورنر کے عہدے پر منتخب کر لیا ہے۔ ابیگیل اسپنبرگر ویرجینیا اور میکی شیریل نیوجرسی کی پہلی خاتون گورنر بن گئی ہیں۔
امریکی ٹی وی چینلز کے مطابق، سابق رکنِ کانگریس اور سی آئی اے کی سابق افسر ابیگیل اسپنبرگر نے سخت مقابلے کے بعد ریپبلکن امیدوار وِنسم ایرل سیرز کو شکست دی۔اسپنبرگر موجودہ ریپبلکن گورنر گلن یانکِن کی جگہ عہدہ سنبھالیں گی، جو قانونی طور پر دوبارہ انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے تھے۔
انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں زندگی کے بڑھتے اخراجات، وفاقی ملازمتوں میں کمی اور حکومتی بندشوں کے اثرات جیسے عوامی مسائل پر توجہ دی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے حریف کو ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی قرار دیتے ہوئے ووٹروں کو متحرک کیا۔اسپنبرگر کی فتح سے ویرجینیا میں گورنری کا کنٹرول ریپبلکنز سے ڈیموکریٹس کو منتقل ہو گیا، جس سے پارٹی کی قومی سطح پر پوزیشن مزید مضبوط ہو گی۔
میکی شیریل نے اپنے ریپبلکن حریف جیک سیاتارلی کو شکست دے کر نیوجرسی کی پہلی خاتون گورنر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
وہ موجودہ گورنر فِل مرفی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گی، جن کی مدت مکمل ہو چکی ہے۔ یہ ۵۰ برسوں میں پہلی بار ہے کہ ایک ہی پارٹی (ڈیموکریٹ) نے نیوجرسی میں مسلسل تین گورنری ادوار حاصل کیے ہیں۔
شیریل نے اپنی مہم میں ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کو مرکزی نکتہ بنایا اور عوامی فلاحی مسائل، خصوصاً خدماتِ عامہ کے بڑھتے اخراجات کے حل کے لیے عملی منصوبے پیش کیے۔
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق، غزاله ہاشمی ویرجینیا کی پہلی مسلمان خاتون نائب گورنر منتخب ہو گئی ہیں۔
شورایِ روابطِ اسلامی (CAIR) نے اس کامیابی کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب امریکی مسلمانوں کے لیے سیاسی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
ہاشمی نے ریپبلکن امیدوار جان ریڈ کو شکست دی۔ وہ ریاستی سینیٹ کی سربراہی کریں گی اور ضرورت پڑنے پر فیصلہ کن ووٹ ڈالنے کا اختیار بھی رکھتی ہیں۔
کالیفرنیا کے عوام نے بھی پیشنهاد نمبر ۵۰ کے حق میں ووٹ دیا، جس کے تحت انتخابی حلقوں کی نئی نقشہ بندی کی جائے گی۔یہ اقدام ڈیموکریٹس کی بڑی
کامیابی سمجھا جا رہا ہے، جو سابق صدر ٹرمپ کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کر رہے ہیں۔گورنر گوین نیوسم نے اس فیصلے کو جمہوریت کی فتح  قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست میں منصفانہ نمائندگی یقینی بنے گی۔
یہ ترمیم امریکہ کی سیاسی فضا میں ڈیموکریٹس کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، خاص طور پر آئندہ سال کے وسط مدتی انتخابات سے قبل۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کی نظر میں عالمی برادری کی حیثیت

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جو ان دنوں غزہ میں اپنے جرائم

شام کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی اپنے مؤقف سے پسپائی

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان جنہوں نے منگل کے روز ایک نیوز

’اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے‘، 6 ججوں کے خط کا معاملہ، سپریم کورٹ میں سماعت

?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے عدلیہ

یمن ک امریکہ کو واضح انتباہ اور غزہ کی مسلسل حمایت پر زور

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں: صنعاء میں لاکھوں افراد کے غزہ کی مدد کے لیے

 ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے پیجر بھیجیں گے:سابق صیہونی وزیر اعظم  !  

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ

خیبرپختونخوا کے اساتذہ کی مراعات کے خلاف مشترکہ درخواست خارج

?️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے

صہیونی حکومت کے شام پر 5 گھنٹوں میں 60 حملے

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت نے گزشتہ رات دمشق کے مضافات میں 60 سے

غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو رہی؟ روس کی زبانی

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے