روسی ہیکرز کا امریکی ٹیکس ادارے کی ویب سائٹ پر حملہ

روسی

?️

سچ خبریں:روسی ہیکر نئے خفیہ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے امریکی ٹیکس انتظامیہ کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے درمیان روسی ہیکرز نے اپنے ایک انتہائی خطرناک سائبر حملے میں امریکی ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ میں داخل ہو کر تمام امریکی شہریوں کی معلومات حاصل کیں، امریکی پروگرامرز اس سائبر حملے کے 5 گھنٹے بعد اس اہم ویب سائٹ کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہو گئے۔

مغربی رپورٹس بتاتی ہیں کہ یوکرین جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین کے خلاف روسی سائبر حملوں کی تعداد 550 تک پہنچ گئی ہے، ان حملوں میں زیادہ تر اہم اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس تشویش میں اضافہ ہوا ہے کہ یوکرین کی جنگ کے پس منظر میں دنیا کے ممالک کے درمیان سائبر جنگ شروع ہو جائے گی۔

کہا جاتا ہے کہ روس ان سائبر حملوں میں خفیہ نئے آلات استعمال کر رہا ہے،انگلینڈ کی نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر اور یو ایس سائبر سیکیورٹی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک روسی گروپ نے میلویئر کی ایک نئی شکل تیار کی ہے جو پروگراموں اور کمپیوٹر نیٹ ورک پروٹیکشن ڈیوائسز کے اندر چھپنے کے قابل ہے!۔

 

مشہور خبریں۔

کیا اٹلی بھی صیہونیوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے؟

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک

اسرائیل جنگوں کے درمیان جنگ ہار چکا ہے

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت

پی ٹی آئی روز بروز بہتر پوزیشن میں آ رہی ہے: شیخ رشید

?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ

اسمبلی انتخابی اصلاح پر بحث کرے گی

?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد

بیروت میں واشنگٹن کے ایلچی کی ناکامی

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:2024 کے آغاز میں لبنان کے صدارتی بحران کے حل ہونے

 اسرائیل کو بم بھیجنا بند کیا جائے: امریکی کانگریس کی نمائندہ 

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: مغربی رہنماؤں نے غزہ پر صہیونی حکومت کے محاصرے اور مظالم

امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ اور خون کے پیاسے ہیں:حزب اللہ 

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ نے غزا میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

اسد درانی کے متعلق وزیر دفاع کا اہم انکشاف

?️ 27 جنوری 2021اسد درانی کے متعلق وزیر دفاع کا اہم انکشاف اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے