روسی میزائلوں کا پانامہ کے پرچم والے تین جہازوں کو نشانہ

پانامہ

🗓️

سچ خبریں:پانامہ کی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے اندر بحیرہ اسود میں پانامہ کے پرچم والے تین بحری جہاز روسی میزائلوں کا نشانہ بنے ہیں۔
روئٹرز خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاناما کی بحریہ کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ پانامہ کے پرچم والے تین بحری جہاز روسی میزائلوں کا نشانہ بنے ہیں جن میں سے ایک بحری جہاز ڈوب گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ دو دیگر جہازوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پانامہ کی نیول اتھارٹی کے ڈائریکٹر نورئیل ایوریز نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے تین جہازوں پر روسی میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے لیکن ان کا عملہ محفوظ ہے جبکہ ہمیں صرف مالی نقصان پہنچا ہے،یادرہے کہ تباہ ہونے والے تین بحری جہاز نامورا کوئن، لارڈ نیلسن اور ہیلٹ تھے۔

پاناما کی بحریہ نے جہازوں کے تباہ ہونے کی صحیح تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے،تاہم اراویز نے کہا کہ کم از کم 10 پاناما کے جھنڈے والے بحری جہاز ابھی بھی بحیرہ اسود میں موجود ہیں اور روسی بحریہ نے بحری جہازوں کو اس علاقے سے باہر جانے سے روک رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 8000 سے زیادہ بحری جہازوں کے ساتھ پاناما کے پاس اپنے جھنڈے والے دنیا میں سب سے زیادہ جہاز ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات،دورۂ یورپ پر بریفنگ

🗓️ 22 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، دبئی منتقلی کی اطلاعات غلط ہیں،شرجیل میمن

🗓️ 2 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ

ٹی ٹی پی اگر لڑے گی تو اس سے لڑا جائے گا: شیخ رشید

🗓️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے

افغانستان سے انخلاء میں واشنگٹن کا نقصان ؟

🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ مائیکل میک

ای وی ایم سے پیچھے نہیں ہٹے گئے:وزیر اعظم

🗓️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے

یمن نے امریکی اور صیہونی جہازوں پر 153 بار حملہ کیا

🗓️ 21 جون 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

🗓️ 20 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن

غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد

🗓️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بدھ کو اعلان کیا کہ 21 سالہ میجر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے