?️
سچ خبریں:امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے حال ہی میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں روس کے خلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز ریمارکس دیئے ۔
یوکرین کے صدر کے دفتر نے حال ہی میں جمعہ کو یوکرین کے دارالحکومت میں زیلنسکی کے ساتھ گراہم کی ملاقات کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انھوں نے کہا کہ کیف کے لیے امریکی فوجی امداد امریکہ کی اب تک کی سب سے بہترین رقم ہے کیونکہ روسی مر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ روس کی وزارت داخلہ نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کو روسیوں کے قتل پر یوکرین کی تعریف کرنے کے بعد مطلوبہ فہرست میں ڈال دیا۔
اس سزا کے اجراء کے جواب میں گراہم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ روس کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کو اپنے لیے اعزاز کا بیج سمجھتے ہیں۔
گراہم ان 200 سے زائد امریکی نمائندوں اور سینیٹرز میں شامل ہیں جن پر ماسکو حکومت نے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
روس کے خلاف اپنی اشتعال انگیز بیان بازی کو جاری رکھتے ہوئے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ یوکرین کے لیے ان کی حمایت نے روسی حکومت کو ناراض کیا ہے اور یوکرین کی آزادی کی حمایت کریں گے جب تک کہ تمام روسی فوجیوں کو یوکرین کی سرزمین سے نکال باہر نہیں کیا جاتا۔
گراہم کی تقریر کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدودف نے 67 سالہ امریکی ریپبلکن سینیٹر کو بوڑھا احمق قرار دیا۔
گراہم، جو خارجہ پالیسی کے بارے میں اپنے متعصبانہ خیالات کے لیے جانے جاتے ہیں، نے روس کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا اور کہا کہ انہوں نے واشنگٹن کی مدد سے روسی جارحیت کے خلاف استقامت کرنے میں یوکرینیوں کے جذبے کی تعریف کی۔


مشہور خبریں۔
عراق کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں پر عرب پارلیمنٹ کا ردعمل
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے اسرائیل کی جانب سے عراق پر حملے کی
نومبر
آج جسٹس (ر) مظاہر نقوی کیخلاف طلب گواہوں کے بیانات ریکارڈ کریں گے، چیف جسٹس
?️ 15 فروری 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس (ریٹائرڈ) مظاہر علی
فروری
وزیر خارجہ کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کے حق خود
اکتوبر
داعش کے ہاتھوں افریقہ میں قتل عام
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں داعش تکفیری دہشت گردوں سے وابستہ
مئی
روس آخرکار پورے یوکرین پر قبضہ کر لے گا:ٹرمپ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس آخرکار
اپریل
صہیونیوں کی غزہ کی جنگ میں ناکامی کے ڈراؤنے خواب سے چھٹکارا پانے کی جدوجہد
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: ایک سینئر عرب تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ صیہونی
فروری
مجھے نہیں لگتا کہ میرے بغیر ٹویٹر کامیاب ہو گی:ٹرمپ
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:اگرچہ گزشتہ ہفتے سے ایلان ماسک سوشل نیٹ ورک ٹویٹر کے
اکتوبر
شہرت ملنی ہے تو گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے: متھیرا
?️ 16 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و ماڈل متھیرا کا کہنا ہے کہ اگر آپ
جولائی