سچ خبریں:روس کی مواصلات کی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیلیگرام چینلز کے ذریعہ ہمارے متعدد شہریوں کی معلومات نشر کرنےکے سلسلہ میں دی جانے والی درخواستوں کے پیش نظر ہم نے ٹیل گرام کو انبتاہ دیا ہے ۔
روسی مواصلات کی نگراں کمیٹی کے بیان کے مطابق ٹیلیگرام کو بتایا گیا ہےکہ شہریوں کی ان کی اجازت کے بغیر ذاتی معلومات کو نشر کرناناقابل قبول ہے اور یہ روس میں افراد کی ذاتی معلومات سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اور ان میسینجرز کی انتظامیہ کو چاہیے کہ جلد از جلد ان معلومات کو حذف کردے۔
روس کے مواصلات کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ روس میں ذاتی معلومات کی رازداری سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرنا ان لوگوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتا ہے جن کی معلومات کو نشر کیا گیا ہے۔