سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن سمیت تقریباً ایک ہزار امریکیوں کو اپنے ملک میں داخلے سے روک دیا ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق روسی حکومت نے امریکی صدر، وزیر خارجہ اور سی آئی اے کے سربراہ کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا،روس کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز 963 امریکیوں کی فہرست کا اعلان کیا جو اس ملک کے خلاف مغربی پابندیوں کی مہم کے جواب میں روس میں داخل ہونے سے روکے گئے تھے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق جوبائیڈن، انتھونی بلنکن اور ولیم برنز روسی فہرست میں سرفہرست ہیں، درایں اثنا ماسکو نے اوٹاوا کی پابندیوں کے جواب میں کینیڈا کی 26 شخصیات کو بھی اپنے ملک میں داخل ہونے کی ممنوعہ فہرست میں شامل کیا۔
یاد رہے کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے بعد مغربی ممالک نے ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں،اس طرح روس کے تقریباً 300 بلین ڈالر کے ذخائر منجمد ہو گئے جبکہ روسی توانائی کے وسائل کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
روس نے بھی اس کے جواب میں مغربی ممالک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں اور کچھ ممالک کی اپنے توانائی کے وسائل تک رسائی بند کر دی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی
اگست
وزیر داخلہ کی متحدہ عرب امارات سے اچانک وطن واپسی
اکتوبر
عمر ایوب خان کی ایمل ولی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست
جولائی
ایران ایک معاہدے کے ذریعہ دنیا کے ساتھ معمول کے اقتصادی تعلقات رکھ سکتا ہے: امریکی اہلکار
جولائی
داعش کے رہنما کے قتل پر الکاظمی کا ردعمل
فروری
Baking industry growth set to rise on more stable economy
غزہ میں 5 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کے 4 اہم اشارے
مئی
سویڈن میں قرآن پاک کو جلانا شرمناک ہے: اسٹولٹن برگ
فروری