سچ خبریں:روسی وزیر دفاع نے زور دیا کہ ماسکو شام کی طرح افغانستان کے مسئلے پر بھی تہران کے ساتھ عسکری تعاون کر سکتا ہے۔
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے منگل کو ماسکو میں ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف محمد باقری سے ملاقات میں کہا کہ ہم شام کی طرح فوجی تعاون دوسرے خطوں میں بھی کر سکتے ہیں، آج ہم افغانستان میں خطرات کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
روسی وزیر دفاع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماسکو اور تہران منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں تعاون کر سکتے ہیں اور پڑوسی ممالک میں داعش دہشت گرد گروہ کے سر اٹھانے کو روک سکتے ہیں۔
سرگئی شوئیگو نے کہا کہ عالمی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ اس کی واضح مثال ہے ، دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کثیر الجہتی اور توسیع پذیر ہیں،انھوں نے کہا کہ ہم موجودہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔