?️
سچ خبریں:روسی صدر نے مغرب میں آسمان چھوتی قیمتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مغرب پابندیاں لگا کر روسی معیشت کو محدود کرنا چاہتا ہے جبکہ وہ اس بات سے بے خبر ہے کہ اس مسئلے کا دھواں ان کی اپنی آنکھوں میں جا رہا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی معیشت کھلی رہے گی اور ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی، یہ اعلان کرتے ہوئے کہ روس کو گھیرے میں نہیں لیا جا سکتا۔
پیوٹن نے ماسکو کے خلاف مغربی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس جیسے ملک کو گھیرنا ناممکن ہے، باہر سے گھیرنا ناممکن ہے جبکہ ہم خود اپنے ارد گرد گھیرا نہیں لگانے والے ہیں، روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ ماسکو بہت سے ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بند معیشت نہیں ہوگی۔
پیوٹن نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ان کا دوسرے ممالک کے معاشی مسائل سے کوئی تعلق نہیں، کہا کہ مغربی ممالک میں مہنگائی میں حیران کن اضافے کے لیے ان ممالک کے حکمراں ذاتی طور پر ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہمیں کسی طرح سے محدود کرنا چاہتا ہے تو وہ خود کو محدود کر لے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہماری کھاد کی برآمدات کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سب سے پہلے تو ان کی قیمتیں ہم سے زیادہ بڑھی ہیں، وہ ہمارے توانائی کے وسائل کو محدود کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ان کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، وہ مجھے اس مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جو فضول کی باتیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں CoVID-19 کا روزانہ کا ریکارڈ ٹوٹا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت صحت کے اعداد
جنوری
کیا امریکہ نیٹو کا وفادار ہے؟
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی قومی سلامتی کونسل نے اعلان کیا کہ امریکہ
ستمبر
غزہ میں صیہونی فوج کا بڑھتا جانی نقصان
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی زمینی
دسمبر
بلوچستان خوبصورت ترین خطوں میں سے ایک ہے
?️ 28 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے عالمی یوم سیاحت کے
ستمبر
امریکہ ہمارے تیل کی لوٹ مار بند کرے:شام
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اس ملک
اپریل
2022 کے لبنانی انتخابات کے نتائج کا تجزیہ
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: غسان الاستنبول فارس انٹرنیشنل کے ساتھ ایک انٹرویو میں بین
مئی
محور مزاحمت سپریم لیڈر امام خامنہ ای کی نگاہ سے
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام سید علی خامنہ ای نے
دسمبر
آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں پولنگ
?️ 19 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) انتہاپسند بھارتی حکومت کی جانب سے اگست 2019 میں
اپریل