?️
سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے حوالے سے امریکہ کی طرف سے پیش کردہ اور سلامتی کونسل میں حال ہی میں منظور کی گئی قرارداد بین الاقوامی سطح پر فلسطینی ریاست کے قیام کے فیصلوں کے برعکس ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ قرارداد 2803 نہ صرف امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے سلامتی کونسل کے اختیارات کے منافی ہے، بلکہ یہ حقیقی امن سازی کے اصولوں اور 1967ء کی سرحدوں کے اندر ایک خودمختار اور متحد فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق بین الاقوامی قانونی فیصلوں کے بھی خلاف ہے۔
محکمہ خارجہ نے دیگر ممالک کی جانب سے بنیادی ترمیمات پر مناسب غور کیے بغیر اس قرارداد کو منظور کرانے کے لیے امریکہ کی طرف سے دباؤ پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں اختلافات کو حل کرنے کے لیے روس کا مسودہ پیش کرنا بھی صورت حال کو بہتر بنانے میں معاون ثابت نہیں ہوا۔
امریکی قرارداد میں ایک "امیجنگی کمیٹی” کے قیام کی تجویز ہے جو غزہ کے انتظامات کی نگرانی کرے گی اور جس کی قیادت امریکی صدر کرے گے۔ اس منصوبے کے تحت، خطے میں فلسطینی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کے لیے بین الاقوامی فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔ یہ قرارداد فلسطینی عوام سے ان کے اپنے ملک کے انتظام چلانے کا حق چھینتی ہے اور تل ابیب کو فلسطینی علاقوں کے الحاق سے باز رہنے کا پابند نہیں کرتی۔
روسیہ اور چین نے غزہ سے متعلق امریکی قرارداد پر رائے شماری سے تحفظات کی بنیاد پر پرہیز کیا اور اسے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے معاون قرار نہیں دیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی ای سی پی میں پیش
?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن اور چیف
جولائی
غزہ کے 12 ہسپتالوں کا کام بند، شہداء غزہ کی تعداد 5500
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں
اکتوبر
زلنسکی کا ٹویٹری میزائل
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: میڈیا نے لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین
جولائی
صیہونی وزارتوں کی تمام ویب سائٹوں میں وسیع پیمانے پر خلل
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی وزارتوں
مارچ
پکسل 6 اور 6پرو کے حوالےسے گوگل نے صارفین کو خوشخبری سنادی
?️ 1 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) ایک نئی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ
ستمبر
رفح آپریشن کے بارے میں قاہرہ میں اسرائیل کی خفیہ مشاورت کی Axios رپورٹ
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:رپورٹس میں صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور شباک کے
فروری
برطانوی مسلمانوں کے لیے حج کی رجسٹریشن مشکل
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:سعودیوں کی جانب سے بروقت ٹکٹ جاری نہ کرنے کی وجہ
جون
عباس ملیشیا کا فلسطینی سماجی کارکن نزار بنات کا قتل، ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہرے شروع کردیئے
?️ 26 جون 2021غزہ (سچ خبریں) عباس ملیشیا کی جانب سے فلسطینی سماجی کارکن نزار
جون