?️
سچ خبریں:روس میں امریکی سفارت خانے کے عملے پر ایک روسی شہری کی چوری اور ڈکیتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
روس کی ٹاس نیوز ایجنسی نے روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے تین ملازمین پر روسی شہری کا ذاتی سامان چوری کرنے کا شبہ ہے، رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے امریکہ کو ایک سرکاری خط ارسال کیا ہےجس میں ان تینوں افرادکے خلاف سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ان کے خلاف کیس چلایا جائے جائیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
واضح رہے کہ روسی وزارت خارجہ نے مزید وضاحت کیے بغیر کہا کہ اگر امریکی سفارتخانہ انکار کرے تومشتبہ افراد کو فوری طور پر روس چھوڑنا ہوگا،یادرہے کہ اس سے قبل واشنگٹن اور ماسکو میں سفارتی کشیدگی کے تناظر میں متعدد امریکی سینیٹرز نے کچھ روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یادرہے کہ امریکی ڈیموکریٹ اور ریپبلکن سینیٹرز نے منگل کے روزاس ملک کے صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ اگر روس اپنے ملک میں موجود امریکی سفارتی مراکز میں کام کرنے والے امریکیوں کو مزید ویزے جاری نہیں کرتا ہے تو 300 روسی سفارت کاروں کو امریکہ سے نکال دیں ۔
واضح رہے کہ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ جو لوگ ایسے اقدامات تجویز کرتے ہیں وہ بظاہر روس میں امریکی غیر ملکی اداروں کی بندش پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،انہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ اس کے لیے ذمہ دار ہیں، روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ روس کے پاس واشنگٹن میں اتنی بڑی تعداد میں سفارتکار نہیں ہیں اس لیے امریکی سینیٹ کی تجویز میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں روسی سفارتی مشن کے عملے کو شامل کرنے کا امکان ہے۔
یادرہے کہ حالیہ مہینوں میں مغربی ممالک بشمول امریکہ ، پولینڈ ، جمہوریہ چیک ، ایسٹونیا ، لیتھوانیا اور لٹویا نے واشنگٹن کو کئی روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے پر اکسایا ہے جس کا ماسکو کی جانب سے جوابی ردعمل سامنے آیا ہے۔
مشہور خبریں۔
شام میں امریکی اڈے پر حملہ
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع نے اس ملک میں واقع التنف کے علاقہ میں
جنوری
قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں صیہونی باشندوں کا اظہار خیال
?️ 13 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے ذریعے کیے
فروری
خوشی کا عالمی دن کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتاکیونکہ خوشی ان سے کوسوں دور ہے
?️ 20 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن
مارچ
اسرائیل کے شام کی سرزمین پر 9 مستقل فوجی اڈے قائم
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے چینل 12 کے اطلاعاتی مرکز نے منگل
مئی
سندھ کابینہ نے5 سالہ سندھ ہیومن رائٹس پالیسی کی منظوری دے دی
?️ 3 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبائی کابینہ نے 5 سال کے لیے سندھ ہیومن
اگست
امریکہ نے یوکرین کے لیے 12 بلین ڈالر کی نئی امداد کی منظوری دی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی کانگریس میں عبوری بجٹ کے بل پر بات چیت
ستمبر
قرآن پاک کی بے حرمتی کا ذمہ دار کون ہے؟ یمنی تنظیم
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: یمن کی الحق پارٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی
جولائی
مراد سعید نے امن مارچ کا رخ اسلام آباد کی طرف کرنے کیلئے جرگہ بلانے کی تجویز دیدی
?️ 28 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر
جولائی