?️
سچ خبریں:روس اور یوکرائن کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کے روسی صدر پیوٹن نے اپنی فوج کو یوکرائن پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈونباس کا علاقہ مشرقی یوکرین میں روسی نژاد آبادی کا علاقہ ہے جہاں دو ہزار چودہ میں ڈونیسک اور لوہانسک کے ناموں سے دو جمہوریاؤں نے یوکرین سے اپنی آزادی کا اعلان کیا تھا،اطلاعات کے مطابق روس کے حملے میں یوکرائن کے ایئر ڈیفنس بیس سمیت مختلف فوجی ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں، روس کے حملے میں کی ایف اور خارکیف میں یوکرائن کے فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ یوکرائن نے بھی دعوی کیا ہے کہ اس نے روس کے پانچ جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے تاہم روس نے اسکی تردید کی ہے۔
دوسری طرف یوکرائن کے صدر نے اپنے ملک کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں باہر نہ نکلیں،جبکہ یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمترو کیلیبا نے کہا کہ روس نے یوکرائن پر حملہ باقاعدہ حملے کا آغاز کر دیا ہے، روسی وزارت دفاع نے کہا ہے ہم یوکرائن کے رہائشی علاقوں پر حملہ نہیں کریں گےجبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائنی وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے ٹویٹ میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن پر پوری طاقت سے حملہ کر دیا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اس ملک کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پر حملے کئے گئے ہیں، دنیا صدر پویتن کو روکے، یہ عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے تاہم ہم ہرقیمت پر اپنے ملک کا دفاع کریں گے اورکامیاب ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرائن کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں سنائی دی گئی ہیں، روسی فوج نے یوکرائن کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن پر خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو روس جواب دے گا، روسی صدر کے مطابق یہ فوجی آپریشن یوکرائن کی دھمکیوں کے جواب میں اور اسلحے سے پاک خطے کے لیے ہے، خاص طور سے ایسی حالت میں کہ جب سلامتی سے متعلق روسی تشویش کو نظرانداز کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کی سیاسی، سلامتی اور فوجی
جنوری
منفرد کردار کے وقت آپ کو کاپی کرتا ہوں، منیب بٹ کا منوج باجپائی سے مکالمہ
?️ 18 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار منیب بٹ کی بھارتی فلم ساز و
مئی
ریئل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز کو ٹیکس دائرہ کار میں لایا جائے گا:مفتاح اسماعیل
?️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
جون
فیصلہ کن فتح سے ہتھیار ڈالنے تک
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ طے پانے
نومبر
صیہونی مزاحمتی تحریک سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج نے طوفان الاقصیٰ کی لڑائی میں اس حکومت
اکتوبر
یوم قدس اسرائیل کے لیے ایٹمی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ماہر کا کہنا ہے کہ یہ سال دیگر
اپریل
حکومت رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام متعارف کرائے گی
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے رواں ماہ اصولی طور پر ‘کامیاب پاکستان
جولائی
انصاراللہ ڈرونز کے خلاف پیٹریاٹ $1 ملین کے نظام کی شکست
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکہ میں قائم سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS)
دسمبر