سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے رمضان کے مقدس مہینے میں سیاسی نظربندوں کے ساتھ سعودی حکام کی جانب سے غیر انسانی سلوک کی اطلاع دی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم لانچ گڈ کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں سعودی جیلوں میں آزادی اظہار رائے کے اور سیاسی قیدیوں حقوق کی شدید خلاف ورزی کی گئی ہے، انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ سعودی عرب میں غیر منصفانہ طور پر قید سیاسی قیدیوں کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ جیل کی ابتر حالت، نماز باجماعت سے محرومی، کتابیں پڑھنے اور اہل خانہ سے ملنے کی بلاجواز پابندیوں جیسی مشکلات کا شکار ہیں۔
تنظیم نے کہا کہ سعودی حکومت رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دوران سیاسی قیدیوں کے خلاف نازیبا حرکات کر رہی ہے،سعودی حکام نے عیدالفطر کے موقع پر سیاسی نظربندوں کی رہائی کا وعدہ کیا تھا جس سے زیر حراست افراد اور ان کے اہل خانہ پر امید ہوگئے تاہم حکومت نے ان کی سزاؤں میں توسیع کے علاوہ انہیں برسوں تک بغیر کسی الزام کے قید کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے دوران سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا،رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران انہیں نفسیاتی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں عدالتی سماعتوں کے مسلسل التوا یا منسوخی اور تشدد یا موت کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
مشہور خبریں۔
کیا میکرون پارلیمانی انتخابات میں جیت پایئں گے؟
جون
کورونا: مزید 137 مریض جان کی بازی ہار گئے
اپریل
صدر مملکت کی طرف سے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز واپس
جون
محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں ہائی الرٹ جاری کر دیا
جنوری
امریکہ کو سائبر حملوں میں اضافے پر تشویش ہے
اکتوبر
ٹرمپ اپنی ضد پر اٹل
جولائی
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر ٹرمپ کے دستخط ؛وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ
نومبر
راکٹ حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، دشمن بہانے تراش رہا ہے:حزب اللہ
مارچ