?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے رمضان المبارک کے آخر تک مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے میڈیا نے مسجد الاقصی کے حوالے سے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے فیصلے کی خبر دی۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ بدھ سے رمضان کے اختتام تک یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکیں۔
صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے آخر تک مسجد الاقصی میں یہودیوں کے داخلے پر پابندی کے لیے اس حکومت کے سکیورٹی کمانڈروں کی طرف سے سفارش کی گئی تھی۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر بن گوئر نے نیتن یاہو کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکنے کا نیتن یاہو کا فیصلہ ایک سنگین غلطی ہے جو مزید کشیدگی کا باعث بنے گی۔
یاد رہے کہ حال ہی میں صیہونیوں نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی اور خواتین سمیت وہاں موجود نمازیوں اور اعتکاف کرنے والوں کی شدید زدوکوب کرتے ہوئے نہایت ہی بربریت کا مظاہرہ کیا جس سے پورے عالم اسلام میں صیہونیوں کے خلاف پائی جانے والی نفرت میں شدید اضافہ ہوا یہاں تک کہ وہ ممالک بھی ناراض ہو گئے جو صیہونیوں کے تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔
مشہور خبریں۔
ہمیں معلوم ہے ان کے ساتھ کیا کرنا ہے:جہاد اسلامی
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سربراہوں میں سے ایک نافذ
جولائی
پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور جی ایچ کیو پر حملہ ایک جیسا ہے تو پھر تفریق کیوں؟ جسٹس مندوخیل
?️ 3 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ
فروری
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات،
جولائی
ٹرمپ اور سچ میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا:امریکی کانگریس رکن
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں
اگست
مغربی کنارے میں صیہونیوں کی نئی سازش پر فلسطینی مزاحمت کا ردعمل
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ اور نیتن یاہو کی کابینہ
نومبر
صیہونی حکومت کو لگنے والی ہر ضرب انسانیت کی خدمت ہے: امام خامنہ ای
?️ 4 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم امام خامنہ ای نے تہران میں نماز
اکتوبر
’آئین کی فتح ہوئی‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے
مارچ
عطا تارڑ کا این اے-127 میں پیپلز پارٹی پر ووٹوں کی خریداری کا الزام
?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے
فروری