سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکہ کو رفح پر صیہونی حکومت کے حملے کی مخالفت کے اعلان تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے لیے رفح پر حملے کے نتائج کی وضاحت کرے۔
یہ بھی پڑھیں: مصر اور سعودی کی جانب سے رفح شہر کے خلاف اسرائیل کی سخت مخالفت
مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے پیر کے روز رفح پر حملے کی واشنگٹن کی مخالفت کے بعد کہا کہ امریکہ کو صیہونی حکومت پر واضح کرنا چاہیے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح پر فوجی حملے کے کیا نتائج برآمد ہوں گے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے سربراہ فلپ لازارینی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بارے میں بیان بازی کافی نہیں ہے، مخالفت کا اعلان کرنا کافی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم دکھائیں کہ اگر اس موقف کو نظرانداز کیا جائے اور اس کا احترام نہ کیا جائے تو اس کے کیا نتائج ہوں گے۔
مزید پڑھیں: صیہونی کابینہ نے رفح پر حملے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری
شکری نے تاکید کی کہ امریکہ اور عالمی برادری کو واضح کرنا چاہیے کہ اگر صیہونی حکومت نے ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی تو اس کے کیا نتائج سامنے آئیں گے۔
مشہور خبریں۔
محمود عباس کیا کہتے ہیں غزہ کے بارے میں؟
نومبر
دو اہم اداروں نے خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے لائسنس کی مخالفت کی
جنوری
ذاتی مفادکی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکایا جا رہا ہے: شہزاد اکبر
اپریل
افغانستان اور عراق پر امریکی حملوں کی قیمت
اکتوبر
غزہ میں طبی وسائل کی صورتحال کیا ہے؟
اکتوبر
بن سلمان کے نیوم منصوبے کی ناکامی؛ مغربی میڈیا کی نظر میں
فروری
بائیڈن ایک آفت ہے ، ہم امریکہ کو واپس لے کر رہیں گے: ٹرمپ
جون
سید حسن نصر اللہ کے بیان پر صہیونی میڈیا کا رد عمل
جنوری